پاکستان
اسلام آباد میں غیر قانونی قبضے پر فوری کارروائی ہو گی، محسن نقوی
اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسلام آباد میں کسی بھی جائیداد پر قبضے یا غیر قانونی تصرف کی شکایت درج کرائی جائے تو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سات دن کے اندر فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے۔
محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بھی قانونی طور پر ملکیتی اثاثے پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہا جاتا ہے اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جائیدادوں کے تحفظ کے لیے شفاف، تیز اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کے قبضے یا غیر قانونی اقدام کا فوری سدباب ہو سکے۔
محسن نقوی کے مطابق حکومت بیرونِ ملک پاکستانیوں کے اثاثوں کے تحفظ کو سو فیصد یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

