ایکسکلوسِو
طارق خان ڈراپ، نئے سیکرٹری اطلاعات کیلئے چار افسروں کا نیا پینل، خفیہ اداروں کی رپورٹس بھی حاصل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ: سید تبسم عباس شاہ) وزیراعظم سیکرٹریٹ نے نئے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کے تقرر کے لیے وزارت انفارمیشن گروپ کے چار افسروں کے ناموں پر مشتمل پینل منگوالیا ہے۔
سعودی عرب کے دورے سے وطن واپسی کے بعد وزیراعظم نئے سیکرٹری اطلاعات ونشریات کا تقرر کریں گے ۔ 22 اکتوبر کا سابق سیکرٹری اطلاعات ونشریات کی ریٹائرمنٹ سے اب تک حکومت کسی نئے افسر کاتقرر نہیں کرسکی۔ اب وزارت اطلاعات ونشریات سے جن چار افسروں کے نام نئے سیکرٹری و اطلاعات کیلیے موصول ہوئے ہوئے ہیں ان میں محمد ارشد منیر، عمرانہ وزیر، سعید احمد شیخ اور اشفاق احمد خلیل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کون بنے گا نیا سیکرٹری اطلاعات؟وزیر اعظم کے فیصلے سے پہلے بیوروکریسی میں ہلچل، ویٹنگ ایجنسی کا رول اہم؟
وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق مذکورہ خفیہ اداروں سے مذکورہ چاروں افسروں سے متعلق رپورٹس بھی منگوالی گئی ہیں لیکن کس افسر کے بارے میں خفیہ اداروں نے کیا لکھا ہے؟ اس حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
اس وقت وزارت اطلاعات و نشریات میں انفارمیشن گروپ کے افسروں کے متعلق ویٹنگ ایجینسی کی کچھ عرصہ قبل کی رپورٹس موضوع بحث ہوئی۔ جن میں انڈیا کیخلاف تین کتابیں لکھنے والے افسر کو بھی اگلے گریڈ میں ترقی کیلیے کلئیر نہیں کیا گیا۔ جبکہ فارن پوسٹنگ کیلیے بھی نامزد آٹھ افسروں میں سے پانچ افسران کی نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق توقع یہی ہے کہ وزیراعظم ان چاروں افسروں کا خود انٹرویو کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے جیسا کہ ماضی میں وزیراعظم نے سابق سیکرٹری اطلاعات کی تقرری کے موقع پر انفارمیشن گروپ کے گریڈ اکیس کے تین افسران کا خود انٹرویو کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
سینیارٹی لسٹ کے مطابق طارق محمود خان سرفہرست ہیں لیکن مارچ 2023 سے او ایس ڈی ہیں اور30دسمبر2026ء کو سروس سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے ۔ طارق خان 23جنوری 2023سے گریڈ اکیس میں ہیں اور گریڈ بائیس میں ترقی کیلیے رواں سال جنوری سے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ لیکن ان کا نئے سیکرٹری کے پینل کی فہرست میں نہیں ہے۔
سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر محمد ارشد منیر ہیں، جو ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ دو سال سے زائد عرصہ گریڈ 21 میں گزار چکے ہیں، اس لیے گریڈ 22 میں ترقی کے بھی اہل ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کون بنے گا چیئرمین PEMRA؟ عنبرین جان یا شاہیرہ شاہد؟ فیصلہ جلد
اس کے بعد عمرانہ وزیر کا نام ہے جو اس وقت ایگزیکٹو ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی ہیں ۔ ا سعید احمد شیخ ڈائریکٹرجنرل ریڈیو پاکستان جبکہ، اشفاق احمد خلیل ہیں۔ حکومتی ذرائع نے ایک بار سیکرٹری اطلاعات کے عہدے کیلیے محمد ارشد منیر اور اشفاق احمد خلیل کو ہارٹ فیورٹ قرار دیا ہے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

