تازہ ترین
امریکا جنگ جیت چکا مگر ابھی نکلنے کی جلدی نہیں، ایران کے 58 بحری جہاز تباہ کر دیے، ٹرمپ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا جنگ جیت چکا مگر ابھی نکلنے کی جلدی نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے 58 بحری جہاز تباہ کر دیے ہیں اور جنگ میں نمایاں برتری حاصل کر لی ہے۔
اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ ہر دو سال بعد ایران کے خلاف کارروائی کرنا پڑے، اسی لیے معاملے کو مکمل طور پر حل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جنگ جیت چکا ہے تاہم ابھی وہاں سے نکلنے کی جلدی نہیں ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم کام مکمل ہونے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر یہ کہنا مناسب نہیں کہ ہم جیت گئے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک گھنٹے میں ہی جنگ جیت گئے تھے۔
معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں گزشتہ 11 ماہ کے دوران 18 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ہے، جبکہ سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں صرف ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان4 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
پاکستان2 ہفتے agoزیارات کے نام پر فراڈ، زائرین بے یار و مددگار، قافلہ سالار کیخلاف قانونی کاروائی
-
ایکسکلوسِو4 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل

