پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب بہت اہمیت کا حامل ہے۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ حالیہ صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم کے دورے کو وسیع تر تناظرمیں دیکھا جائے، آذربائیجان اور خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں پرتشویش ہے، پاکستان برادرخلجی ماملک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم خلیجی ممالک پر حملوں کی بھی مذمت کرتے ہیں، گلف ممالک پر یہ حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان اس تمام تر صورتحال میں تین باتوں پر زور دیتا ہے، تمام ممالک کی خودمختاری کا خیال رکھا جائے، عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہ کی جائے، تمام فریقین ڈائیلاگ اور سفارتکاری سے کام لیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ایرانی صدر کے ساتھ خطے کی صورتحال پرتفصیلی گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے مجتبیٰ خامنہ ای سپریم لیڈر کا کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتشویش ہے، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا پرمن حل چاہتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے برتاؤ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں، ابھی بارڈرز بند ہیں ابھی اس میں اور کچھ نیا نہیں، افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات ہمارا مطالبہ ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

