پاکستان
توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر تاخیر کا اعتراض مسترد، درخواست منظور
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس کے حوالےسے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی اپیلیں بروقت دائرنہ ہونےکا اعتراض ختم کرنےکی درخواست منظور کرلی،عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کیلئے اپیلوں پر نمبر لگانے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نےکیس کی سماعت کی،بانی اور بشری بی بی کے وکیل بیرسٹرسلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے، بانی کی بہن علیمہ خان ،سلمان اکرم راجہ اور انتظار پنجوتھہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
سلمان صفدر نےکہااپیلیں بروقت دائرنہ ہونےکا اعتراض ختم کرنےکی درخواست میں نےبوجھل دل کےساتھ دائرکی،یہ وکالت نامےدستخط نہ کرکےدینےکی وجہ سےہوا،اب میں نےاس معاملے پرعدالت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیئے آپ گھٹنےنہ ٹیکیں،اکیس سال ہم بھی اس طرف کھڑے رہےہیں،اپیل میں وکیل کو وکالت نامے کے ضرورت نہیں ہوتی۔
روسٹرم کے قریب ہی علیمہ خان نےاپیل پرنمبر لگنے سےمتعلق سلمان صفدرسےپوچھنا شروع کر دیا،جس پر جسٹس خادم حسین سومروکےمسکراتے ہوئےریمارکس دیئےارے بابا نمبرمل جائےگا آرڈرکردیا ہے،آپ کےوکیل بڑےتگڑے ہیں۔
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان4 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
پاکستان2 ہفتے agoزیارات کے نام پر فراڈ، زائرین بے یار و مددگار، قافلہ سالار کیخلاف قانونی کاروائی
-
ایکسکلوسِو4 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل

