Connect with us

پاکستان

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

uzbekistan

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے ،وزیراعظم شہباز شریف اورازبکستان کے صدر نے مشترکہ اعلامیہ پر بھی دستخط کیے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ ہوا،ترجیحی تجارت کے معاہدے کے تحت اشیا کی فہرست میں توسیع کے پروٹوکول کی دستاویز کا بھی تبادلہ ہوا۔

دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کیلئے ایکشن پلان کی دستاویز بھی طے پا گئی،موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔

دونوں ممالک کے درمیان انٹر ریجنل فورم کے قیام کا بھی معاہدہ ہوا،غذائی تحفظ کے شعبے میں معاہدہ اور زرعی تحقیق میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

دونوں ملکوں کا پلانٹ پروٹیکشن کے شعبے میں تعاون کے پروٹوکول پر بھی اتفاق ہوا، کھیل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے بھی مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔

دونوں ملکوں میں کان کنی اور جیو سائنسز کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے دستاویز کا تبادلہ ہوا،پاکستان اورازبکستان کے درمیان سزا یافتہ افراد کے تبادلے کیلئے معاہدے کی دستاویز کا بھی تبادلہ ہوا۔

نشہ آور ادویات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔

سائنس ، تعلیم اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تحقیق کے شعبے میں معاہدہ طے پا گیا،میری ٹائم شعبے میں تعاون اور تجارت میں سہولت کیلئے بھی مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔

ادویہ سازی کے شعبے میں تعاون کیلئے بھی دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے،ثقافتی شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کیلئے معاہدے کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔

دونوں ملکوں کا چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی ترقی کیلئے ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا،پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے 28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا۔

پاکستان اور ازبکستان نے دو طرفہ تجارت کو 2 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر ازبکستان کے صدر کو نسٹ اسلام آباد کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری اور پروفیسر شپ دی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ازبکستان کے صدر اور وفد کی دورہ پاکستان کی بہت خوشی ہوئی،ازبکستان کے صدر نے دوسری بار پاکستان کا دورہ کیا ہے،ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر ازبکستان کے صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نشان پاکستان ملنے پر بھی ازبکستان کے صدر کو مبارکباد پیش کر تا ہوں،نشان پاکستان کا اعزاز دونوں ملکوں کے قریبی برادرانہ تعلقا ت کا عکاس ہے،دوطرفہ تعلقا ت کی مضبوطی کیلئے ازبکستان صدر کے کردارکو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

علاقائی روابط کے فروغ کے حوالے سے مکمل تعاون کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہوئے ہیں ،تاریخی حقائق ہمارے قریبی تعلقا ت اور شاندار مستقبل کی عکاس ہیں۔

ہم نے اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی ،دو طرفہ تجارت میں اضافے کا پروٹوکول معاشی تعاون کیلئے اہم سنگ میل ہے،آئی ٹی ، زراعت ، ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع سے استفادہ کرنا ہے۔

اس موقع پر صدر ازبکستان شوکت مرزا ئیوف  نے کہا کہ بھر پور استقبال اور شاندار میزبانی پر وزیراعظم شہباز شریف کا مشکور ہوں،آج کا دن میرے لیے بہت یادگار ہے،ڈاکٹریٹ اور پروفیسرشپ ملنا میرے لیے اعزاز ہے،جس طرح ہماری شاندار میزبانی ہوئی ، بیان نہیں کر سکتا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

khyber-missile khyber-missile
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایرانی فوج کا 500 سے زائد امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج نے مختلف حملوں میں 500 سے زائد امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ...

Netanyahu Netanyahu
تازہ ترین8 گھنٹے ago

بی بی فائلز کا دھماکا، پابندی کے باوجود نیتن یاہو کی لیک ویڈیوز وائرل

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) متنازع ڈاکومنٹری دی بی بی فائلز ایک بڑے قانونی اور سیاسی تنازع کی زد میں...

trump trump
تازہ ترین8 گھنٹے ago

مجھے کامیاب لوگ پسند نہیں، ہارنے والوں کیساتھ رہنا اچھا لگتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

میامی (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میامی میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سے خطاب کے بعد...

masoud-pazargian masoud-pazargian
تازہ ترین8 گھنٹے ago

بارہا کہہ چکے ہیں ایران حملوں میں پہل نہیں کرتا، مسعود پزشکیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایران حملوں میں...

nadeem-nani-wala nadeem-nani-wala
تازہ ترین9 گھنٹے ago

آن لائن جوا ایپ پرموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکر ندیم مبارک کو کلین چٹ مل گئی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) آن لائن جوا ایپ پرموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکر ندیم مبارک کو کلین چٹ مل...

russia-iran russia-iran
تازہ ترین9 گھنٹے ago

کیا روس ایران کی فوجی مدد کر رہا ہے؟ حقیقت کیا ہے؟

ریاض (صداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان...

gold gold
پاکستان9 گھنٹے ago

پاکستان میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج اضافہ ہو گیا۔ آل پاکستان...

oil ad gas oil ad gas
تازہ ترین9 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز بحران، کیا سعودی، اماراتی اور عراقی پائپ لائنز عالمی تیل سپلائی بچا سکتی ہیں؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ چوتھے ہفتے میں داخل ہو...

donald-trump donald-trump
تازہ ترین9 گھنٹے ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب سے ابراہم اکارڈ میں شمولیت کی اپیل

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے ابراہم اکارڈ میں شمولیت کی اپیل کردی امریکی...

us-bases us-bases
تازہ ترین10 گھنٹے ago

کشیدگی میں اضافہ، ایران کا عراق، کویت، سعودی عرب میں امریکی اڈوں پر ڈرون و میزائل حملوں کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی صورتِ حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے جہاں مختلف مقامات پر دھماکوں...

Trending