پاکستان
وزیراعظم اور ایرانی صدرکا ٹیلیفونک رابطہ،مذاکرات اورثالثی کے لیے اعتماد سازی کی ضرورت پر زور
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،دونوں رہنماؤں کی گفتگو ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہی،دونوں رہنماؤں کا خطے میں جاری کشیدگی اور امن کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹیلیفونک رابطےمیں ایرانی صدرڈاکٹر مسعود پزشکیان نےمذاکرات اورثالثی کےلیےاعتماد سازی کی ضرورت پرزوردیا،انہوں نےشہبازشریف کی مخلصانہ سفارتی کاوشوں کو سراہا،اورپاکستان کےمثبت کردارکی تعریف کی۔
وزیراعظم نےکہا اجتماعی کوششوں سےکشیدگی کےخاتمےکی موثرراہ نکلےگی،پاکستان خطےمیں امن، استحکام کےلیےاپنا تعمیری کردار جاری رکھےگا،وزیراعظم نےاپنی،نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی جانب سے سفارتی رابطوں سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےمشکل حالات میں ایرانی عوام کےساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اورحمایت کا اظہار کیا،اسرائیلی حملوں، بالخصوص گزشتہ روزشہری تنصیبات پرتازہ حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا،1900 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،شہدا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

