Connect with us

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل آئی ٹی پارک کا افتتاح کر دیا

PM Shehbaz Sharif

 اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیشنل آئی ٹی پارک کا افتتاح کر دیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ ملک کا پہلا آئی ٹی پارک ہے جسے جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے اور یہ منصوبہ ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ نیشنل آئی ٹی پارک نوجوانوں کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا، منصوبے کا سنگ بنیاد 2018-2017 میں رکھا گیا تھا، جبکہ اس کی تکمیل مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے نئی کمپنیوں اور آئی ٹی ماہرین کے لیے مواقع پیدا کیے جائیں گے اور ملک بھر میں ایسے منصوبوں کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیرِ آئی ٹی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نیشنل آئی ٹی پارک محض ایک عمارت نہیں بلکہ ٹیکنالوجی، جدت اور مہارت کا امتزاج ہے۔ 

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ وہ ایک وفد کے ہمراہ جنوبی کوریا کا دورہ بھی کر چکے ہیں، جبکہ دانش یونیورسٹی کے قیام پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

اس موقع پر وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزارتِ آئی ٹی کی ٹیم نے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے بھرپور محنت کی ہے۔ 

انہوں نے منصوبے میں تعاون کرنے والے تمام متعلقہ فریقوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شزا فاطمہ خواجہ کے مطابق ملک بھر میں قائم سہولت مراکز سے مختلف علاقوں کے افراد مستفید ہو رہے ہیں، پاکستان کا پہلا آئی ٹی ٹاور لاہور میں ارفع کریم کے نام سے قائم کیا گیا، جبکہ پنجاب بھر میں بھی سہولت مراکز کا نیٹ ورک پھیلایا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

PM Shehbaz Sharif PM Shehbaz Sharif
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل آئی ٹی پارک کا افتتاح کر دیا

 اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیشنل آئی ٹی پارک کا افتتاح کر دیا۔ اسلام آباد...

AI Chatbots for Assignments. AI Chatbots for Assignments.
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکا میں اے آئی سے نقل کا بحران، 95 فیصد طلبہ کا اسائنمنٹ چیٹ بوٹ سے لکھوانے کا انکشاف

آرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی)  نے امریکا میں نقل کا بحران سنگین کردیا۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے...

China China
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

چین کی امریکی جوہری تنصیبات کے باہمی دوروں سے متعلق رپورٹ کی تردید

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چین نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان جوہری تنصیبات کے باہمی دوروں پر بات چیت سے...

Iran Retains Missile Production Iran Retains Missile Production
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی و اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران کی میزائل سازی کی صلاحیت برقرار ہے، بلومبرگ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیور) امریکی اور اسرائیلی بم باری کے باوجود ایران کی میزائل اور ڈرون سازی کی صلاحیت برقرار...

PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع قومی حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نےذیابیطس کی روک تھام کےلیےجامع قومی حکمتِ عملی مرتب کرنےکی ہدایت  دیدی۔...

traffic-police traffic-police
پاکستان2 گھنٹے ago

لاہورمیں جان لیوا حادثات میں ملوث 170 ڈرائیورز کے لائسنس معطل

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور ٹریفک پولیس نے جان لیوا حادثات میں ملوث ایک سو ستر ڈرائیورز کے لائسنس معطل...

Gaza Gaza
تازہ ترین2 گھنٹے ago

غزہ میں ’جنگ بندی‘ صرف نام کی ہے، 100 سے زائد تنظیموں کا مشترکہ بیان

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ میں جنگ بندی کے ایک سال بعد بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے پرتشدد کارروائیاں،...

iran-usa iran-usa
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا کو ایرانیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے،ایرانی اسپیکر کا مارکو روبیو کو جواب

تہران (سداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بیان پر...

sohail-afridi and faisal kundi sohail-afridi and faisal kundi
پاکستان3 گھنٹے ago

خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل، ذرائع

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔...

donald-trump- donald-trump-
تازہ ترین3 گھنٹے ago

نوبل امن انعام نہ ملنے پر ٹرمپ برہم، مجھے ایک نہیں 8 انعام ملنے چاہیے تھے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبل امن انعام نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے...

Trending