پاکستان
مریم نواز کی بلاول مخالف تقریروں پر پیپلزپارٹی کا شدید احتجاج ، قومی اسمبلی سے واک آوٹ
اسلام آباد ( صدائے سچ نیوز) پیپلز پارٹی کے ارکان نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آوٹ کر دیا۔
واک آئوٹ سے قبل پی پی کے رہنما نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ سیلابی صورتحال ہے ،زرعی اراضی ڈوبی ہوئی ہے، کچھ دنوں سے غیر مناسب بیانات آ رہے ہیں ، وزیراعلی پنجاب کی تقریر پر دکھ ہوا ، وزیراعلی پنجاب نے کہا ہمارا پانی، اس بات کا کیا مطلب ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو کندھا دینے کا طعنہ برداشت کر رہے ہیں ، حالات ایسے رہے تو اپوزیشن بینچ پر چلے جائیں گے ، ہمیں کرسیاں اوروزارتیں نہیں چاہئیں۔
قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ گھر کے بڑے اس مسئلے کو بیٹھ کر حل کر لیں گے۔ پیپلز پارٹی کا احتجاج ہمارے گھر کا معاملہ ہے۔ سیاست میں گرما گرمی چلتی رہتی ہے۔
اپوزیشن اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آپ خوش نہ ہوں، ان کی خواہش پوری نہیں ہو گی، اتحاد جاری رہے گا۔اعظم نذیر نے طارق فضل چوہدری اور طلال چوہدری کو پی پی اراکین کو منانے بھیج دیا ۔ جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کر دیا۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

