پاکستان
آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح پرصدر اور وزیراعظم کی قومی ٹیم کومبارکباد
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شاندار فتح پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی، عمدہ حکمت عملی اور ٹیم ورک کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔
انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی قیادت کو بھی سراہا اور کوچز، کھلاڑیوں اور تمام سپورٹنگ اسٹاف کی محنت اورعزم کوخراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر آصف زرداری نے آئندہ میچزمیں بھی قومی ٹیم کی کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرقومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے شاندارکھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔
وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ٹیم مینجمنٹ اورکھلاڑیوں کی اجتماعی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
دوسری جانب لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں فتح پرانہیں مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پوری ٹیم کی محنت اور نظم و ضبط کا نتیجہ ہے، جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

