Connect with us

پاکستان

وزیراعظم کا ہر شہری کو اپنا گھر دینے کا عزم، اہم ہدایات جاری کر دیں

shahbaz-sharif

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنا گھر ہر شہری کا حق ہے، اس حوالے سے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ، کم لاگت گھروں کی فراہمی اور روزگار کے مواقع بڑھانے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ اپنا گھر ہر شہری کا حق ہے اور آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ بیرونی سرمایہ کاروں اور سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے جبکہ تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ سے معیشت مستحکم اور لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی کہ تعمیرات و رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے قابلِ عمل حکمت عملی تیار کر کے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اس حکمت عملی میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے تمام سٹیک ہولڈرز، صوبائی حکومتوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو شامل کرنے کی بھی تاکید کی گئی۔

اجلاس کو تعمیرات و رہائشی شعبے پر قائم ٹاسک فورس اور ورکنگ گروپس کی تجاویز پر بریفنگ دی گئی جبکہ منظور شدہ اقدامات پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیرونی سرمایہ کاروں اور اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولیات دی جا رہی ہیں، جس سے رہائشی منصوبوں میں اضافہ، معاشی سرگرمیوں کا فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید کہا گیا کہ شعبے میں قانونی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں اور قانون سازی حتمی مراحل میں ہے، کم لاگت رہائشی منصوبوں کیلئے قرضوں کا نظام نافذ کیا جا چکا ہے جبکہ آئندہ مرحلے میں بینکوں کو اہداف دیے جائیں گے۔ ملک میں مارگیج فنانس کے مکمل نظام اور ڈویلپر لیڈ فنانسنگ کے جامع ماڈل پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ رہائشی تعمیرات کے شعبے کی ترقی کیلئے تمام اقدامات کو جلد حتمی شکل دے کر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان14 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا...

Abbas Araqchi Abbas Araqchi
تازہ ترین14 گھنٹے ago

عباس عراقچی کو 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کو جنگ کے خاتمے کے لیے 7 روزہ تجویز پر امریکا کا جواب موصول...

gol gol
پاکستان14 گھنٹے ago

دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

عالمی و مقامی منڈیوں میں بڑی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔...

پاکستان16 گھنٹے ago

عہدہ نہیں، کردار: اچھی گورننس کا ایک نمونہ

تحریر: نثار حسین اچھی گورننس بڑے دعووں، پالیسی دستاویزات یا سرکاری عمارتوں کی شان و شوکت سے نہیں پہچانی جاتی۔...

DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club
پاکستان1 دن ago

ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی پشاور رومانہ اسد خان کا پریس کلب پشاور کا دورہ

​پشاور(صدائے سچ نیوز) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کی ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے پی آئی ڈی وفد کے ہمراہ...

Syed Waji Ul Hassan Shah Syed Waji Ul Hassan Shah
پاکستان1 دن ago

اخلاقیات کا فقدان کیوں؟

تحریر: وجیہہ کاظمی پاکستان کا قیام ایک ایسے تصور کے تحت عمل میں آیا تھا جہاں ہر انسان کو دین،...

gold gold
پاکستان1 دن ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا آج پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں 24...

Yemen Yemen
تازہ ترین1 دن ago

یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمنی سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں نے کہا ہے کہ حوثی کی مسلسل کارروائیوں اور سنگین...

Ship Ship
تازہ ترین1 دن ago

صومالیہ کی پنٹ لینڈ فورس نے بحری قزاقوں سے جہاز بازیاب کرا لیا، تین پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

صومالیہ کی پنٹ لینڈ سیکیورٹی فورس نے  کارروائی کے دوران قزاقوں کے قبضہ سے ہائی جیک کیئے گئے بحری جہاز...

iranus iranus
تازہ ترین1 دن ago

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی عوام کو خط، خودکو اسرائیل سے الگ کرنےکی اپیل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی عوام کے نام خط میں...

Trending