پاکستان
سرگودھا، بھلوال میں ویٹ فیوچر فیسٹ 2026 کا انعقاد، صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ کی شرکت
سرگودھا (صداۓ سچ نیوز) بھلوال میں صوبائی سطح کے ’’ویٹ فیوچر فیسٹ پنجاب 2026‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کسانوں کی خوشحالی اور زرعی معیشت کے استحکام کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔ کسان کارڈ اور گرین ٹریکٹر پروگرام کے ذریعے اربوں روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا ہے، جبکہ حکومت گندم اور گنے کی بہتر قیمتیں دے کر کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خواہش ہے کہ گندم کی کٹائی کے موقع پر کسان کو اس کی فصل کی قیمت گھر کی دہلیز پر ملے۔ گندم کی کاشت کے فروغ اور ملکی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کسانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

سلمیٰ بٹ کے مطابق کنو کی قیمت 3 ہزار 200 روپے فی من مقرر کی گئی ہے، جبکہ سرکاری نرخوں پر خریداری یقینی بنانے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
صوبائی وزیر نے زرعی شعبے میں ویلیو ایڈیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کنو، گندم، آلو اور دیگر زرعی اجناس سے نئی مصنوعات تیار کرکے عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں کو راغب کر رہی ہے تاکہ زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے کسانوں کی آمدن میں اضافہ اور ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر کے مرکزی صدر چوہدری شوکت علی چدھڑ نے کنو کی قیمت 3 ہزار 200 روپے فی من مقرر کرنے پر حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقررہ نرخوں پر عمل درآمد اور کسانوں سے سرکاری قیمت پر خریداری یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ گندم اور گنے کی فصل کے موقع پر بھی کسانوں کے لیے اعلان کردہ نرخوں پر عمل درآمد ضروری ہے۔ چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر کسانوں اور حکومت کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرتے ہوئے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
فیسٹیول میں کسان کنونشن، نیشنل ویٹ کانفرنس، گندم کی کاشت کے فروغ سے متعلق پروگرام، معیاری بیجوں کے اسٹالز اور کسانوں کی خوشحالی کے حوالے سے مکالمے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
تقریب میں پنجاب پاک ایگرو کے ڈائریکٹر سید جواد حیدر کاظمی، چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید وقار حسین رضوی، اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید گوندل اور محکمہ زراعت کے افسران سمیت ڈویژن بھر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

