Connect with us

تازہ ترین

ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ، ٹرمپ اور نیتن یاہو میں فون پر شدید تلخ کلامی کا انکشاف

trump-netanyahu-telephonic-call

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع کرنے کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فون پر شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم ایران پر حملے دوبارہ شروع کرنے کے لیے امریکی صدر پر زور دے رہے ہیں، تاہم واشنگٹن اور خلیجی ممالک سفارتی حل کو ترجیح دے رہے ہیں۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے معاملے سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہفتے کے اختتام پر ہونے والی گفتگو میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ ایک ذریعے نے اس گفتگو کو انتہائی تلخ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جہنم جیسی چیخ و پکار والی گفتگو تھی۔

تاہم نیتن یاہو کے دفتر نے دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات اور تلخ کلامی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔ ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے گفتگو ہونے کی تصدیق کی، لیکن کہا کہ بات چیت جارحانہ یا تلخ نہیں تھی۔

اس سے قبل فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ نیتن یاہو ٹرمپ سے روزانہ رابطہ کرکے ایران کے خلاف فوجی حملے دوبارہ شروع کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عرب اور مسلم ممالک کے رہنما نیتن یاہو کی ان کوششوں پر تشویش رکھتے ہیں اور ٹرمپ پر زور دے رہے ہیں کہ وہ فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا تھا کہ سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت سمیت خلیجی اتحادی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے سخت مخالف ہیں۔

انہوں نے تنازع کے حل کی جانب مثبت پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کی جانب سے دوبارہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کا امکان کم دکھائی دیتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی منگل کو کہا کہ واشنگٹن کو فی الحال بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ ان کے مطابق ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں اپنا مقصد پورا کر رہی ہیں۔

روبیو نے واضح کیا کہ امریکا ایران کے خلاف معاشی دباؤ جاری رکھے گا، تاہم اگر تہران نے واشنگٹن کی مقرر کردہ سرخ لکیریں عبور کیں تو امریکی فوج جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب قطر کے ثالثوں نے منگل کو بتایا کہ انہیں واشنگٹن اور تہران دونوں کی جانب سے ابتدائی طور پر مثبت ردعمل موصول ہوا ہے۔ تاہم کسی حتمی معاہدے کے امکانات کے بارے میں ابھی غیر یقینی صورت حال برقرار ہے۔

امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی شروع کی تھی۔ بعد ازاں سفارتی رابطوں اور واشنگٹن و تہران کے درمیان ایک فریم ورک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے باوجود مذاکرات کسی جامع امن معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں

crude oil crude oil
تازہ ترین11 منٹس ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

اماراتی مربن خام تیل مزید کم ہو کر 92 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا۔ عالمی منڈی میں برینٹ خام...

trump-netanyahu-telephonic-call trump-netanyahu-telephonic-call
تازہ ترین14 منٹس ago

ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ، ٹرمپ اور نیتن یاہو میں فون پر شدید تلخ کلامی کا انکشاف

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع کرنے کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور...

imran khan imran khan
پاکستان19 منٹس ago

عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ اور آنکھوں کا فالو اَپ ٹریٹمنٹ، جسمانی حالت تسلی بخش قرار

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا  پمز اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔  پمز اسپتال...

Peanut Peanut
تازہ ترین12 گھنٹے ago

بڑھتی عمر میں مونگ پھلی کا استعمال صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟

ماسٹرخٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ماہرین نے 16 ہفتوں تک شرکاء کو روزانہ 60 گرام بھنی ہوئی (چھلکے والی اور...

petrol pump petrol pump
پاکستان12 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی...

molana asad mahmood molana asad mahmood
پاکستان12 گھنٹے ago

نیب نے سابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کو دوسرا کال اپ نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ میں 2022 سے 2023 کے درمیاں بھرتیوں...

Syed Jawad Hussain Kazmi Attends Wedding Reception Atif Ikram Sheikh’s Son Syed Jawad Hussain Kazmi Attends Wedding Reception Atif Ikram Sheikh’s Son
پاکستان13 گھنٹے ago

سید جواد حسین کاظمی کی صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کے صاحبزادے کی تقریبِ ولیمہ میں شرکت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی صدر و گروپ لیڈر سید جواد حسین...

ground ground
پاکستان13 گھنٹے ago

پاکستان سری لنکا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) لاہور میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث ٹیسٹ کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ...

bushra bibi imran khan bushra bibi imran khan
پاکستان13 گھنٹے ago

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے 30 منٹ طویل ملاقات

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا...

_Shahbaz Sharif _Shahbaz Sharif
پاکستان13 گھنٹے ago

وزیراعظم کوپ 31 سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے

انقرہ (صداۓ سچ نیوز) انطالیہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال ترک نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت گوکھان...

Trending