Connect with us

پاکستان

سموگ کے پیشِ نظر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی آگاہی مہم تیز، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

Punjab-Highway-Patrol

سرگودھا (صداۓ سچ نیوز) سموگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیشِ نظر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ سرگودھا ریجن کی جانب سے عوامی آگاہی اور روڈ سیفٹی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔

ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن فرخ سہیل سندھو نے پٹرولنگ پوسٹ چک 67 شمالی کا دورہ کیا اور علاقہ کے معززین، عمائدین و پی ایچ پی کمیونٹی کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی اور انہیں ٹریفک قوانین کی پابندی، محفوظ ڈرائیونگ اور سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ سموگ کے موسم میں حدِ نگاہ متاثر ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، اس لیے شہریوں کو فوگ لائٹس کے استعمال، رفتار میں کمی، محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے آگاہی دینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایچ پی کمیونٹی کمیٹیوں کے ممبران معاشرے کے بااثر افراد ہیں اور وہ پنجاب ہائی وے پٹرول کے ساتھ مل کر روڈ سیفٹی مہم کو مؤثر بنانے اور حادثات میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول نے کمیونٹی کمیٹی ممبران کے ہمراہ عوام الناس کو آگاہی لیکچر بھی دیا، جبکہ سست رفتار گاڑیوں پر ریفلیکٹرز لگائے گئے تاکہ رات اور کم حدِ نگاہ کے اوقات میں ان کی نمایاں شناخت ممکن ہو اور حادثات سے بچاؤ میں مدد مل سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Punjab-Highway-Patrol Punjab-Highway-Patrol
پاکستان18 منٹس ago

سموگ کے پیشِ نظر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی آگاہی مہم تیز، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

سرگودھا (صداۓ سچ نیوز) سموگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیشِ نظر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ سرگودھا ریجن کی جانب...

Provincial Minister Salma Butt Provincial Minister Salma Butt
پاکستان27 منٹس ago

سرگودھا، بھلوال میں ویٹ فیوچر فیسٹ 2026 کا انعقاد، صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ کی شرکت

سرگودھا (صداۓ سچ نیوز) بھلوال میں صوبائی سطح کے ’’ویٹ فیوچر فیسٹ پنجاب 2026‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں...

shehbaz sharif shehbaz sharif
پاکستان29 منٹس ago

وزیراعظم آج COP31 اجلاس سے خطاب کریں گے، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول

  انطالیہ (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے...

petrol pump petrol pump
پاکستان40 منٹس ago

پیٹرول سستا ہونے پر پشاور میں بیشتر پمپس نے فروخت بند کردی

پشاور(صداۓ سچ نیوز) اطلاعات کے مطابق حاجی کیمپ، سردار گڑھی، جی ٹی روڈ، گلبہار اور ورسک روڈ سمیت مختلف علاقوں...

ٹیکس ریونیو ٹیکس ریونیو
پاکستان46 منٹس ago

قومی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاق نے صوبوں کے 35 ارب روپے کاٹ لیے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال...

lng lng
پاکستان59 منٹس ago

پاکستان کو اسپاٹ ایل این جی سپلائی کیلئے انتہائی مہنگی بولیاں موصول

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے دسمبر اور جنوری کی ایل این جی سپلائی کیلئے موصول...

crude oil crude oil
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

اماراتی مربن خام تیل مزید کم ہو کر 92 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا۔ عالمی منڈی میں برینٹ خام...

trump-netanyahu-telephonic-call trump-netanyahu-telephonic-call
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ، ٹرمپ اور نیتن یاہو میں فون پر شدید تلخ کلامی کا انکشاف

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع کرنے کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور...

imran khan imran khan
پاکستان1 گھنٹہ ago

عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ اور آنکھوں کا فالو اَپ ٹریٹمنٹ، جسمانی حالت تسلی بخش قرار

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا  پمز اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔  پمز اسپتال...

Peanut Peanut
تازہ ترین13 گھنٹے ago

بڑھتی عمر میں مونگ پھلی کا استعمال صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟

ماسٹرخٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ماہرین نے 16 ہفتوں تک شرکاء کو روزانہ 60 گرام بھنی ہوئی (چھلکے والی اور...

Trending