پاکستان
یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ
گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں عظیم الشان ہرنال یکجہتی جلسےکا اہتمام کیا گیا جس میں نئی یونین کونسل کے تمام وارڈز ککھڑی، مرید، جوڑیاں، جھنگ ، چلال، بجال، موہری، ہریال، پوٹھی، ڈیرہ سیداں، ڈیرہ راجگان، ڈیرہ اعوان، ڈھوڈہ بڑھ، رکھ موڑ، موہڑہ اور ہرنال سمیت تمام گاوں کے نمائندہ احباب نے خصوصی شرکت کی اور متفقہ طور پر یونین کونسل ہیڈ کوارٹر کے لیے ہرنال کو موزوں ترین مقام قرار دیا۔
اس موقع پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ یونین کونسل کی تمام وارڈز کے نمائندہ احباب نے یونین کونسل ہیڈکوارٹر کے حوالےسے ہرنال اڈہ کا اتفاق رائے سے انتخاب کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔
اس سلسلے میں ہر فورم پر عوامی آواز کو پہنچانے کے لئیے سب دوستوں کے تعاون سے ہر ممکن جدوجہد کرینگے سید شبر عباس نے کہا کہ یہ مسئلہ کسی ایک پارٹی یا قوم کا نہیں ہے بلکہ تمام اہلیان علاقہ کا ہے کیونکہ اگر یونین کونسل کا آفس ہرنال کے مقام پر ہوگا تو اس سے تمام علاقہ کو سہولت ہوگی۔
اس موقع پر دیگر مقررین سابق وائس چیئرمین سید عنصر عباس شاہ راجہ افضال کیانی سید سجاد شاہ ظہیر احمد بھٹی آف چلال ساجد آف رکھ موڑ خان الیاس جان آف رکھ موڑ چوہدری ہارون آف پوٹھی جمیل عباسی ہرنال جاوید جیدی ہرنال اور ڈاکٹر صاحب نے خطاب کیاجبکہ سید شاہ نواز حسن ایڈووکیٹ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے۔
شرکا نے متفقہ طور پرسید شبر عباس ایڈووکیٹ کی قیادت میں ایک خصوصی کمیٹی کے قیام کا بھی فیصلہ کیا جو مختلف فورمز پر اپنی گزارشات پیش کرے گی اور عوام کی نمائندگی کرے گی۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

