پاکستان
اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان (Class Representatives) اور سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
کالج انتظامیہ کے مطابق سوسائٹی کے ارکان طلبہ میں احساسِ ذمہ داری، شہری شعور اور مثبت کردار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کیمپس میں صفائی، نظم و ضبط اور باہمی احترام کے ماحول کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
کلاس نمائندگان اپنے ساتھی طلبہ کی رہنمائی اور ان کے مسائل کو متعلقہ فورمز تک پہنچانے میں معاونت کریں گے، جبکہ سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان صفائی ستھرائی، شہری ذمہ داری اور ایک پُرامن و باوقار تعلیمی ماحول کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔
کالج انتظامیہ نے تمام طالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے کیمپس کو صاف، منظم، باوقار اور خوشگوار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انتظامیہ نے امید ظاہر کی کہ طالبات اپنے کردار اور عمل سے دوسروں کے لیے مثال قائم کریں گی۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

