پاکستان
پنجاب حکومت کا اسموگ کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، مریم اورنگزیب
لاہور (صدائے سچ نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا اسموگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، اس دوران ڈرونز کے ذریعے بھی نگرانی کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسموگ گنز اور ائیرکوالٹی مانیٹرز فیلڈ میں موجود ہیں اور ڈرونز کے ذریعے بھٹوں کی نگرانی اور لائیو رپورٹ جاری کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ائیر کوالٹی انڈیکس کی فورکاسٹنگ کی مدد سے بروقت آپریشن اور حکمتِ عملی نے اے کیو آئی کے لیول کو فورکاسٹنگ کے مطابق کنٹرول کیا۔
ان کاکہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی، اینٹی سموگ مشینری، ڈیٹا کی بروقت فراہمی اور اداروں میں بہترین اشتراک عمل سے فضائی معیار آلودہ سے کنٹرولڈ سطح پر رہا۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی بہتری کی ٹیم نے سموگ کے ’ہاٹ سپاٹس‘ میں اسموگ گنز سے کارروائی کی جس سے اے کیو آئی فورکاسٹنگ کے مطابق رہا جب کہ کھلی جگہوں پر تعمیراتی مواد کا بروقت ڈھانپنا یقینی بنایا گیا۔
ان کاکہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹرکوں ، مال بردار گاڑیوں اور ٹرالیوں کی نقل و حرکت پر پاپندی لگائی گئی ہے اور سیف سٹی کیمروں کے زرئیے ٹریفک کی مانٹیرنگ کی جا رہی ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فصل کی باقیات نہ جلا کر سموگ پر قابو پانے کا پنجاب بھر میں ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کا گرینڈ آپریشن جاری ہے اور فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم میں کسانوں نے بھرپورشرکت کی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ محکمہ زراعت کے افسران اور عملے پر مشتمل ایک ہزار تین سو چون افراد سے زائد فورس بھی فیلڈ میں متحرک ہیں۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

