پاکستان
شہری پر تشدد ،کالے جادو کا الزام ،جادوگر جعلی پیرلٹکن شاہ گرفتار
راولپنڈی(صدائے سچ نیوز) تھانہ وارث خان پولیس نے جعلی پیر خرم علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم خرم علی کی گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس میں وہ ایک شخص پر تشدد کر رہا تھا۔ جس پر پولیس نے اس کے خلاف کارروائی کی اور تین مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کامران خان عرف پیر خرم علی المعروف پیر لٹکن شاہ ڈھوک الٰہی بخش ہمراہ چار پانچ نامعلوم افراد کو ایک شخص کو دھمکیاں دے رہا تھا اور ڈنڈے سے نامعلوم شخص کو مارپیٹ رہا تھا اور اس سے معافیاں منگوا رہا تھا۔ ملزم لوگوں پر کالا جادو اور روحانی علاج کرواتا ہے۔ جس کا یہ فعل خلاف قانون ہے۔ پولیس نے جعلی پیر کو اس کے آستانے سے گرفتار کیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

