پاکستان
سانحہ ترلائی وزیراعظم امدادی پیکیج : لواحقین میں پچاس، پچاس لاکھ روپے کے چیک تقسیم
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے سانحہ ترلائی کلاں کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی بحالی کیلئے امدادی پیکیج پر عملدرآمد کا اغاز کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان علی نقوی نے اسٹنٹ کمشنر یاسر نذیر کے ہمراہ اتوار کے روز سانحہ ترلائی کے شہداء کے گھر گھر جاکر لواحقین میں پچاس پچاس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے ہیں۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان علی نقوی نے گھر گھر جاکر پچاس پچاس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے




اس موقع پر انھوں نے شہداء کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران تمام شہداء کے لواحقین اور زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم کرنے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے شہداء کے لواحقین کیلیے پچاس لاکھ، شدید زخمیوں کیلئے 30لاکھ اور معمولی زخمیوں کے لیے 10لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا۔
شہداء کے لواحقین اور سانحہ ترلائی کلاں سے متاثرہ خاندانوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ، وزیر داخلہ سید محسن نقوی اوروفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان13 گھنٹے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو4 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 مہینہ agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
ایکسکلوسِو3 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 مہینے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
پاکستان4 مہینے agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز

