تازہ ترین
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، اہم پل اور آئل ریفائنریاں نشانہ بنیں
ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی وزارتِ دفاع کے مطابق یوکرین نے روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے جس میں ایک اسٹریٹجک اہمیت کے حامل پل کو نشانہ بنایا گیا اور آئل ریفائنریوں پر حملے کیے گئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ یوکرین کی جانب سے کیا جانے والا سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے۔
روس کا کہنا ہے کہ اس کی فضائی دفاعی فورسز نے 16 مختلف علاقوں میں 1336 یوکرینی ڈرونز مار گرائے جو 29 اکتوبر کو مار گرائے جانے والے 1254 ڈرونز کے گزشتہ ریکارڈ سے بھی زیادہ ہیں۔
خیال رہے کہ روس نے بھی یوکرین پر ڈرون اور میزائل حملے تیز کر دیے ہیں اور دونوں فریق ایک دوسرے کی توانائی کی تنصیبات اور دیگر اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بناتے ہوئے ایک شدید اعصاب شکن جنگ لڑ رہے ہیں۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے بتایا کہ اتوار کی شام سے روسی دارالحکومت کے گردونواح پر تقریباً 600 یوکرینی ڈرونز داغے گئے جن میں سے 191 کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔
روسی وزارتِ دفاع نے کہا کہ یوکرینی ڈرونز کو بحیرہ اسود کے جزیرہ نما کریمیا کے علاوہ بحیرہ ازوف اور بحیرہ اسود کے پانیوں کے اوپر بھی مار گرایا گیا۔
کریمیا کے روس نواز گورنر سرگئی اکسیونوف نے بتایا کہ رات کے وقت اس سڑک اور ریل کے پل کو نشانہ بنایا گیا جو کریمیا کو روس کے علاقے کراسنودار سے ملاتا ہے جسے صدر پیوٹن کا ایک نمایاں انفراسٹرکچر منصوبہ سمجھا جاتا ہے۔
کریملن نے اس نقصان کو معمولی قرار دیا ہے، جبکہ وزارتِ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کے باعث پل پر سڑک کی ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے تاہم ریل ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔
تیل کی متعدد تنصیبات کے حامل علاقے روستوف کے گورنر یوری سلیوسار نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرینی حملے کے بعد ازوف میں چار صنعتی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔
مقامی حکام کے مطابق کراسنودار کے علاقے السکی میں بھی ایک نامعلوم صنعتی تنصیب میں آگ لگ گئی اور گرنے والے ڈرون کے ملبے کی زد میں آ کر بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے، واضح رہے کہ السکی میں ایک آئل ریفائنری بھی واقع ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

