Connect with us

پاکستان

امن و امان کی صورتحال، بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ

balochistan-levies

کوئٹہ (صداے سچ نیوز) بلوچستان حکومت نے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ جس کا اطلاق فوری طور پر 23 روز کے لیے پورے بلوچستان میں ہوگا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 23 روز کے لیے عوامی مقامات پر ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح پانچ یا اس سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر اکٹھے ہونے، دھرنوں، ریلیوں، مظاہروں اور اس نوعیت کی دیگر سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، نقاب یا کسی بھی ایسے ذریعے کے استعمال پر پابندی ہوگی، جس سے کسی فرد کی شناخت میں رکاوٹ پیدا ہو۔ دفعہ 144 کا نفاذ 23 ستمبر 2026  سے فوری طور پر عمل ہے اور یہ پابندی آئندہ 30 روز تک برقرار رہے گی۔

حکام کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ دفعہ 144 پر مکمل اور سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

eid-market eid-market
پاکستان56 منٹس ago

اسمارٹ لاک ڈاون نافذ، کاروباری مراکز کے نئے اوقات مقرر

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) حکومتِ بلوچستان نے کفایت شعاری اور ایندھن بچت اقدامات کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق سرکاری...

K-Electric tariff K-Electric tariff
پاکستان1 گھنٹہ ago

کے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے اوسط بنیادی ٹیرف میں 19 فیصد...

balochistan-levies balochistan-levies
پاکستان1 گھنٹہ ago

امن و امان کی صورتحال، بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ

کوئٹہ (صداے سچ نیوز) بلوچستان حکومت نے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال...

US Treasury Secretary US Treasury Secretary
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

حیران ہوں کہ اقوامِ متحدہ میں موجود ایرانی وفد واپس کیسے جائے گا؟ امریکی وزیرِ خزانہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران سے بیرونِ ملک جانے والی 80 سے...

Chinese-President Chinese-President
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے۔ استقبال کیلئے صدر ٹرمپ...

abraham lincoln carrier ship abraham lincoln carrier ship
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران جنگ کے دوران یو ایس ایس ابراہام لنکن پر تعینات 8 اہلکاروں نے خود کشی کی کوشش کی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایران جنگ کے دوران یو ایس ایس ابراہام لنکن طیارہ بردار جہاز پر تعینات 8 اہلکاروں...

pmshehbaz sharif pmshehbaz sharif
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی پر مرکوز ہے، وزیراعظم

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے کے...

jf-17-thunder-in-baku jf-17-thunder-in-baku
پاکستان2 گھنٹے ago

ڈرون حملوں پر منہ توڑ جواب، پاکستان کے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی حملے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے 23 ستمبر کو افغان سرزمین سے آنے والے ڈرونز کی دراندازی پر دہشت...

petrol-prices-for-january petrol-prices-for-january
پاکستان13 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی...

Islamabad Islamabad
پاکستان14 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کو کنٹینروں سے ڈھانپ دیا گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کو...

Trending