تازہ ترین
حیران ہوں کہ اقوامِ متحدہ میں موجود ایرانی وفد واپس کیسے جائے گا؟ امریکی وزیرِ خزانہ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران سے بیرونِ ملک جانے والی 80 سے 90 فیصد سے زائد پروازیں بند ہو چکی ہیں، حیران ہوں کہ اقوامِ متحدہ، نیویارک میں موجود ایرانی وفد واپس کیسے جائے گا؟
فوکس نیوز کو انٹرویو میں اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی حکمتِ عملی کے 3 ممکنہ مقاصد بیان کر دیے۔
ایران سے متعلق ٹینکرز کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات پر امریکی وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ ان میں سے بیشتر معمول کے مطابق سفر کر رہے ہیں۔
ایران کے مالی معاونین کو خبردار کرتے ہوئے اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا ان کی کمپنیوں اور بینک اکاؤنٹس کے خلاف روزانہ اور ہر ہفتے کارروائی کرے گا۔
ایرانی حکومت پر دباؤ کے وسیع تر مقاصد بیان کرتے ہوئے اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ اس کے 3 ممکنہ نتائج ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پہلا مقصد یہ ہے کہ ایرانی حکومت کے اندر اختلافات پیدا ہوں، دوسرا یہ کہ ایرانی عوام کی جانب سے کسی قسم کی بغاوت سامنے آئے، جبکہ تیسرا مقصد یہ ہے کہ اگر ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو اسے معاہدے کی پاسداری پر آمادہ کیا جائے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان1 ہفتہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

