Connect with us

پاکستان

اسپین نے لاکھوں غیرقانونی تارکینِ وطن کو خوشخبری سنا دی

spain-immigration

اسپین (صداۓ سچ نیوز) اسپین کی حکومت نے ایک اہم اور غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں مقیم تقریباً پانچ لاکھ غیر دستاویزی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہسپانوی وزیر برائے مائیگریشن ایلماسیز نے بتایا کہ حکومت جلد ایک سرکاری حکم نامے کی منظوری دے گی، جس کے تحت بڑی تعداد میں تارکینِ وطن کو قانونی رہائش اور کام کی اجازت حاصل ہو جائے گی۔

وزیر مائیگریشن کے مطابق مستفید ہونے والے افراد کی حتمی تعداد میں معمولی کمی بیشی ہو سکتی ہے، تاہم قانونی حیثیت ملنے کے بعد یہ تارکینِ وطن اسپین کے کسی بھی حصے میں اور کسی بھی شعبے میں ملازمت کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایسا امیگریشن نظام متعارف کرانا چاہتی ہے جو انسانی حقوق، سماجی شمولیت، معاشی ترقی اور سماجی ہم آہنگی کے اصولوں پر مبنی ہو۔

حکام کے مطابق یہ اقدام یورپ کے کئی ممالک میں سخت امیگریشن پالیسیوں کے برعکس اسپین کی ایک منفرد اور جرات مندانہ پالیسی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف تارکینِ وطن کو قانونی تحفظ ملے گا بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

اس پالیسی سے وہ تارکینِ وطن فائدہ اٹھا سکیں گے جو کم از کم پانچ ماہ سے اسپین میں مقیم ہیں اور جن کا مجرمانہ ریکارڈ صاف ہوگا۔ فیصلے کا اطلاق ان بچوں پر بھی ہوگا جو پہلے سے اسپین میں رہائش پذیر ہیں۔ حکام کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کا عمل اپریل میں شروع ہونے کی توقع ہے اور جون کے آخر تک جاری رہے گا۔ یہ منصوبہ سرکاری فرمان کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، جس کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری درکار نہیں ہوگی۔

دوسری جانب قدامت پسند اور دائیں بازو کی اپوزیشن جماعتوں نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے غیرقانونی امیگریشن میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور یورپ کے دیگر ممالک کے لیے بھی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

اسپین کے وزیر اعظم  پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ ملک کو افرادی قوت کی کمی پوری کرنے اور بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امیگریشن کی اشد ضرورت ہے۔

تھنک ٹینک فنکاس کے مطابق جنوری 2025 کے آغاز میں اسپین میں تقریباً 8 لاکھ 40 ہزار غیرقانونی تارکینِ وطن مقیم تھے، جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 4 کروڑ 94 لاکھ کی آبادی میں 70 لاکھ سے زائد غیر ملکی مہاجرین شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Justice-Sarfraz-Doggar Justice-Sarfraz-Doggar
پاکستان13 منٹس ago

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ماحولیاتی تحفظ کیلئے متحد ہونے کی اپیل

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے متحد ہونے...

operation-ghazb-ul-haq operation-ghazb-ul-haq
پاکستان33 منٹس ago

آپریشن غضب للحق کے اثرات، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں 65 فیصد کمی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختون خوا میں آپریشن غضب للحق کے آغاز کے بعد صوبے میں دہشت گردی کے...

ishaq-dar ishaq-dar
پاکستان42 منٹس ago

سعودی عرب، ترکیہ اورمصرکے وزرائے خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سعودی عرب، ترکیہ اورمصرکےوزرائےخارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت پر سعودی...

trump trump
تازہ ترین50 منٹس ago

کیوبا اگلا ہدف؟ ٹرمپ کے بیان سے عالمی سیاست میں ہلچل، کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک حالیہ بیان نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی...

imf-pakistan-latest-talks imf-pakistan-latest-talks
پاکستان57 منٹس ago

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی...

iran-attack iran-attack
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران کا بڑا حملہ،کویت میں 6 امریکی جہاز تباہ، سلطان ائیربیس میں بھی امریکا کو بھاری نقصان، کئی امریکی فوجی مارے جانے کا دعوی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے اسرائیل پر ایک اور تگڑا وار کرتے ہوئے کلسٹرمیزائل داغ دیے،جس کے نتیجے میں...

social media social media
پاکستان1 گھنٹہ ago

بذریعہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کیخلاف ڈس انفارمیشن مہم بے نقاب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے خلاف ایک منظم اور اسٹریٹجک ڈس انفارمیشن مہم بے نقاب ہوئی ہے، جس...

hafiz-naeem-ur-rehman hafiz-naeem-ur-rehman
پاکستان1 گھنٹہ ago

ٹرمپ اور نیتن یاہو شیطان کے پجاری ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (صداۓ سچ نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، نتائج جلد سامنے آئیں گے، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران سے بات چیت کی تصدیق کردی،کہا ایران کے...

hezbollah hezbollah
تازہ ترین2 گھنٹے ago

حزب اللّٰہ کا اسرائیلی جنگی طیارے پر زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل فائر کرنے کا دعویٰ

بیروت (صداۓ سچ نیوز) حزب اللّٰہ نے بیروت میں اسرائیلی جنگی طیارے پر زمین سے فضا میں مار کرنے  والا...

Trending