Connect with us

تازہ ترین

جنگ بندی کے باوجود اہل غزہ کے مصائب کم نہ ہوسکے

Gaza

غزہ (صدائے سچ نیوز) اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے باوجود غزہ میں انسانی بحران سنگین تر ہوتا جارہا ہے، اور اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مناسب مقدار میں امداد کے داخلے پر مسلسل پابندیوں کے باعث، فلسطینی خاندان مناسب پناہ گاہ، کافی خوراک، اور پانی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اور ہزاروں بیمار فلسطینیوں کو طبی علاج کی اشد ضرورت ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے باوجود غزہ کے خاندانوں کی مشکلات میں کوئی کمی نہیں آئی اور وہ ہنوز بدترین حالات سے دوچار ہیں، اسرائیل غزہ میں مناسب مقدار میں امداد کی اجازت نہیں دے رہا جس کی وجہ سے فلسطیی خاندان نامناسب پناہ گاہ، کافی خوراک، اور پانی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹنگ ٹیم کے مطابق غزہ کی پٹی میں آپ کہیں بھی ہوں — جنوب میں، درمیان میں یا شمال میں — تمام فلسطینی ایک ہی طرح کی مشکلات سے دوچار ہیں۔

ابو عمّارہ خاندان، جو 12 افراد پر مشتمل ہے، ایک چھوٹے سے خیمے میں رہائش پذیر ہے۔ اس وقت شام کے 4 بجے (13:00 جی ایم ٹی) ہیں، اور یہ اس خاندان کا آج کا پہلا کھانا ہے۔

صبح سے اب تک تمام بچوں نے کچھ نہیں کھایا۔ والد اور والدہ صبح سویرے سے اپنے بچوں کے لیے کچھ کھانے کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ حالات کس قدر سخت ہیں۔

یہ خاندان دراصل شجاعیہ کا رہائشی ہے، جو ان کا آبائی علاقہ ہے، اور انہیں امید تھی کہ جنگ بندی کے بعد وہ اپنے گھر واپس جا سکیں گے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر کا حال دیکھنے بھی نہیں جا سکتے کیونکہ ان کا گھر ’ غیرمحفوظ زون ’ میں واقع ہے۔

محفوظ پناہ گاہوں کی عدم دستیابی اور واپسی کے لیے زمین نہ ہونے کے باعث، بے گھر ہونے والے کئی خاندان قبرستانوں کے اندر خیمے لگا رہے ہیں، کیونکہ یہی واحد جگہ ہے جو اب بھی خالی اور دستیاب ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کا کہنا ہے کہ 15 ہزارفلسطینی، جنہیں فوری طبی علاج کی اشد ضرورت ہے، غزہ سے طبی بنیادوں پر انخلا کے منتظر ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ روز 41 مریضوں کو نکالا گیا تھا جن کی حالت نازک تھی ، تاہم جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود رفح سرحدی گزرگاہ تاحال بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

middle-east-tensions middle-east-tensions
پاکستان1 گھنٹہ ago

مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور پاکستان کی ثالثی کا کردار، آج ایوان صدر میں ایک اور بیٹھک ہوگی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی ثالثی کے معاملے پر آج ایوان صدر میں...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

کرپشن الزامات، اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر مزید وضاحت طلب کرلی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے کرپشن الزامات پر وزیراعظم نیتن یاہو کی معافی کی درخواست...

gold4 gold4
پاکستان2 گھنٹے ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) خام تیل کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ عالمی...

sohail afridi sohail afridi
پاکستان2 گھنٹے ago

عمران خان ریلیز فورس منصوبہ ختم، پی ٹی آئی کے سخت گیر عناصر کو بڑا دھچکا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے "عمران خان ریلیز فورس” بنانے کی مجوزہ منصوبہ...

israeli forces israeli forces
تازہ ترین2 گھنٹے ago

نیتن یاہو کا جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کو کارروائیوں میں شدت لانے کا حکم

بیروت (صداۓ سچ نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جھڑپیں مزید شدت اختیار کر گئیں۔ عرب...

mujtaba khanenie mujtaba khanenie
تازہ ترین2 گھنٹے ago

مجتبیٰ خامنہ ای کا جنگ میں عراقی عوام کی حمایت پر اظہارِ تشکر

تہران (صداۓ سچ نیوز) نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے عراقی عوام کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف...

roofs-collapsed roofs-collapsed
پاکستان2 گھنٹے ago

بنوں میں تیز بارشوں نے تباہی مچادی، چھتیں گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 40 زخمی

بنوں (صداۓ سچ نیوز) بنوں میں تیز بارشوں نے تباہی مچادی۔ کئی گھروں کی چھتیں گرگئیں ۔ چھتیں گرنے سے...

Israeli Army Chief Israeli Army Chief
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی چینل کی ٹیم پر حملہ، اسرائیلی آرمی چیف نے مغربی کنارے کی پوری فوجی بٹالین معطل کردی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) امریکی نیوز چینل کی ٹیم پر حملے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف نے ایکشن لیتے...

American bases American bases
تازہ ترین2 گھنٹے ago

مشرقِ وسطیٰ سے امریکی اڈے اسرائیل منتقل کرنے کی تجویز پیش

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل امریکا کو فوجی اڈے قائم...

lebnon lebnon
تازہ ترین2 گھنٹے ago

یواین امن دستوں کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے میں ایک فوجی جاں بحق،3 زخمی

بیروت (صداۓ سچ نیوز) لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں ادچیت القصیر...

Trending