تازہ ترین
ٹرمپ نے ایران جنگ کو امریکی بچوں کے مستقبل کی سرمایہ کاری قرار دیدیا
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کو امریکی بچوں کے مستقبل کی سرمایہ کاری قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع امریکا کے بچوں کے محفوظ اور بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ آپ کے بچوں اور آپ کی نسلوں کے مستقبل میں ایک حقیقی سرمایہ کاری ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے اور وہ ہماری طاقت، قوت اور ذہانت کو نظر انداز نہیں کر سکتی، وہ جو کچھ دیکھ رہی ہے، اس پر یقین نہیں کر پا رہی۔
تقریباً 20 منٹ کے اس خطاب میں ٹرمپ نے اتحادی ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ ہمت کریں اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کو اس راستے کی ضرورت نہیں۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنا مؤقف دہرایا کہ یہ جنگ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے ضروری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ان کے اپنے انٹیلیجنس سربراہ نے تسلیم کیا تھا کہ تہران جوہری ہتھیار کے حصول کی کوشش نہیں کر رہا
-
پاکستان3 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

