Connect with us

تازہ ترین

جنگ سے نکلیں یا فوجی کارروائیوں میں اضافہ، ٹرمپ کے سامنے کڑا انتخاب

trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) — ایران کے خلاف ایک ماہ سے جاری جنگ کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کو اب نہایت کڑے اور فیصلہ کن انتخاب کا سامنا ہے، یا تو ایک ممکنہ طور پر کمزور معاہدہ کرکے جنگ سے نکل جائیں، یا عسکری کارروائی میں اضافہ کریں اور ایک طویل و مہنگی جنگ کا خطرہ مول لیں جو ان کی صدارت کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

مغربی خبر رساں ادارے رائٹرز کےمطابق عالمی توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور عوامی مقبولیت میں کمی کے ساتھ ٹرمپ ایک بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایران کی جوابی کارروائیوں نے خلیجی تیل و گیس کی ترسیل کو متاثر کیا ہے اور اہم آبی گزرگاہ آبناۓ ہرمز تقریباً بند ہے، جس سے عالمی معیشت کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بنیادی سوال یہ ہے کہ آیا ٹرمپ اس جنگ کو سمیٹنے کی کوشش کریں گے یا اسے مزید وسعت دیں گے

ناقدین اسے ایک “اختیاری جنگ” قرار دے رہے ہیں جس نے عالمی توانائی کی فراہمی کو شدید متاثر کیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ بیک چینل سفارت کاری کے ذریعے ایران کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کر رہی ہے، جس میں پاکستان کے ذریعے 15 نکاتی امن منصوبہ بھی بھیجا گیا۔ تاہم ابھی تک اس بات کے واضح امکانات نہیں کہ کوئی بامعنی مذاکرات کامیاب ہو سکیں گے۔

سابق امریکی انٹیلی جنس اہلکار جوناتھن پانیکوف کے مطابق، “صدر ٹرمپ کے پاس جنگ ختم کرنے کے لیے اچھے آپشنز موجود نہیں، اور مسئلہ یہ ہے کہ مطلوبہ نتیجہ کیا ہونا چاہیے، اس پر بھی وضاحت نہیں ہے۔”وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ مہم اس وقت ختم ہوگی جب صدر اپنے اہداف کے حصول کا اعلان کریں گے۔امریکا بظاہر مزید فوجی طاقت تعینات کر رہا ہے اور ایران کو خبردار کر رہا ہے کہ اگر اس نے مطالبات نہ مانے تو حملے مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں، جن میں زمینی فوج بھی شامل ہو سکتی ہے۔

تاہم ماہرین کے مطابق اس سے جنگ طویل ہو سکتی ہے اور امریکی عوام میں ناراضی بڑھ سکتی ہے۔ایک ممکنہ حکمت عملی یہ بھی بتائی جا رہی ہے کہ امریکا ایک آخری بڑا فضائی حملہ (جسے “آپریشن ایپک فیوری” کہا جا رہا ہے) کرے، ایران کی عسکری صلاحیت کو مزید نقصان پہنچائے اور پھر فتح کا اعلان کرکے جنگ ختم کر دے۔ لیکن جب تک آبنائے ہرمز مکمل طور پر نہ کھلے، ایسی کامیابی مشکوک سمجھی جائے گی۔

ٹرمپ کی سب سے بڑی غلطی ایران کے ردعمل کا اندازہ نہ لگا پانا قرار دی جا رہی ہے۔ ایران نے میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے اسرائیل اور خلیجی ممالک کو نشانہ بنایا ہے اور دنیا کے تقریباً پانچویں حصے کے تیل کی ترسیل کو متاثر کیا ہے۔

واشنگٹن کے ایک تھنک ٹینک کے ماہر کے مطابق، “ایران کا اندازہ ہے کہ وہ اپنے مخالفین کے مقابلے میں زیادہ دیر تک دباؤ برداشت کر سکتا ہے، اور ممکن ہے وہ درست ہو۔”امریکا میں اس جنگ کے خلاف عوامی حمایت کمزور ہے۔

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت 36 فیصد تک گر چکی ہے، جو ان کی موجودہ مدت کی کم ترین سطح ہے۔ آنے والے وسط مدتی انتخابات کے پیش نظر ریپبلکن رہنماؤں میں بھی تشویش بڑھ رہی ہے۔

کانگریس کے بعض ارکان نے انتظامیہ پر تنقید کی ہے کہ انہیں جنگ کی نوعیت اور اہداف کے بارے میں مکمل آگاہی نہیں دی جا رہی۔

ٹرمپ کا 15 نکاتی منصوبہ ایران کے لیے قابل قبول نہیں کیونکہ اس میں جوہری پروگرام ختم کرنے، میزائل صلاحیت محدود کرنے، علاقائی گروپوں سے تعلق ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کا کنٹرول چھوڑنے جیسے مطالبات شامل ہیں۔

ایران نے اس کے جواب میں اپنی 5 سخت شرائط پیش کردی ہیں۔مزید پیچیدگی اس وجہ سے بھی پیدا ہوئی ہے کہ امریکی و اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے ایرانی رہنماؤں کی جگہ زیادہ سخت گیر افراد آ چکے ہیں، جو ٹرمپ پر اعتماد نہیں کرتے۔

اسرائیل کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ کسی ایسے معاہدے پر راضی نہ ہو جائیں جو اس کے لیے ایران کے خلاف کارروائی محدود کر دے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

gaza gaza
تازہ ترین53 منٹس ago

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، 6 افراد شہید

غزہ (صداۓ سچ نیوز) جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق رات...

ishaq-dar-meet-egypt-fm ishaq-dar-meet-egypt-fm
پاکستان58 منٹس ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراور مصری وزیر خارجہ کی ملاقات،علاقائی اورعالمی امور پر تفصیلی گفتگو

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر...

Robert De Niro Robert De Niro
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے غلط کام کانگریس اور عملے کی ملی بھگت کے بغیر نہیں کرسکتے، رابرٹ ڈی نیرو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے...

ishaq-dar ishaq-dar
پاکستان1 گھنٹہ ago

ایران جنگ کے خاتمے کا مشن ،پاکستان،سعودیہ،ترکیہ مصر کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ایران جنگ کےخاتمے کا مشن ،پاکستان،سعودیہ،ترکیہ مصر کےوزرائےخارجہ کااہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہو...

Turkey’s intelligence chief Turkey’s intelligence chief
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران جنگ علاقائی جنگ کی بنیاد ڈال رہی ہے جو عشروں جاری رہے گی: ترکیہ کی خفیہ سروس کے سربراہ

أنقرة (صداۓ سچ نیوز) ترکیہ کی خفیہ سروس کے سربراہ ابراہیم قالن نے چونکا دینے والا خطاب کرتے ہوئے کہا...

iran-attack-on-israeil iran-attack-on-israeil
تازہ ترین2 گھنٹے ago

حزب اللہ کے اسرائیلی اڈوں پراعلیٰ معیار کے میزائلوں سے حملے، اسرائیل کے زیر قبضہ 4 قصبوں کو نشانہ بنایا

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) حزب اللہ کے  اسرائیلی اڈوں پراعلیٰ معیار کے میزائلوں سے حملے،اسرائیل کے زیر قبضہ 4...

ayatullah khamenei ayatullah khamenei
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی اسرائیلی حملوں میں کون کون سے اہم ایرانی رہنماؤں کو شہید کیا گیا؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) امریکا و اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں میں متعدد سینئر سیاسی و...

rain rain
پاکستان2 گھنٹے ago

اگلے 12سے 24 گھنٹے کے دوران ملک میں تیزہواؤں اور آندھی کیساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) این ڈی ایم اے نے اگلے 12سے 24 گھنٹے کے دوران ملک میں تیزہواؤں اور...

trump trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

جنگ سے نکلیں یا فوجی کارروائیوں میں اضافہ، ٹرمپ کے سامنے کڑا انتخاب

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) — ایران کے خلاف ایک ماہ سے جاری جنگ کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کو اب...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
پاکستان2 گھنٹے ago

ایران نے پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی۔ نائب...

Trending