تازہ ترین
ایران جنگ علاقائی جنگ کی بنیاد ڈال رہی ہے جو عشروں جاری رہے گی: ترکیہ کی خفیہ سروس کے سربراہ
أنقرة (صداۓ سچ نیوز) ترکیہ کی خفیہ سروس کے سربراہ ابراہیم قالن نے چونکا دینے والا خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ علاقائی جنگ کی بنیاد ڈال رہی ہے جو عشروں جاری رہے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابراہیم قالن نے کہا کہ ترکیہ اس آگ کے گولے کو اپنے ہاتھوں میں لے کر ٹھنڈا کرے گا، ایران کے خلاف جون میں 12روزہ جنگ حالیہ جنگ کے لیے حالات جانچنے کی خاطر تھی۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ، کرد، عرب اور فارسی اقوام کے درمیان عشروں تک تنازع کی بنیاد ڈالی جا رہی ہے، ایران جنگ سے خطے میں تقسیم گہری ہونے کا خدشہ ہے۔
ترک انٹیلی جنس سروس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بدقسمتی یہ ہے کہ علاقائی جنگ کی قیمت 8 ارب افراد کو چکانا پڑے گی، جنگ شروع کرنے والے لبنان، شام، فلسطین اور دیگر علاقوں میں نئے حقائق پیدا کر رہے ہیں۔
ابراہیم قالن نے کہا کہ خلیجی ممالک پر ایران کا حملہ ناقابل قبول مگر بھولیں نہیں جنگ شروع کس نے کی، ترکیہ پاکستانی انیشیٹیو سمیت مذاکرات کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

