تازہ ترین
مجھے کامیاب لوگ پسند نہیں، ہارنے والوں کیساتھ رہنا اچھا لگتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
میامی (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میامی میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سے خطاب کے بعد سوال و جواب کے سیشن میں ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کامیاب لوگوں کے بجائے ناکام لوگوں کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ اچھا لگتا ہے۔
تقریب کے دوران اُنہوں نے حاضرین کو کھلے سوالات کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی موضوع پر بات کی جا سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے گفتگو کے دوران کہا کہ میں اکثر ہارے ہوئے ناکام افراد کے ساتھ رہنا پسند کرتا ہوں کیونکہ اس سے مجھے بہتر محسوس ہوتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے بہت کامیاب افراد کی کامیابی کی کہانیاں سننا پسند نہیں، میں ایسے لوگوں کو پسند کرتا ہوں جو میری کامیابی کی کہانیاں سنیں۔
ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ عالمی قیادت میں سب سے اہم عنصر ’جیتنا‘ ہے اور کھیلوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کامیابی اور ناکامی فوری طور پر واضح ہو جاتی ہے۔
بعد ازاں اُنہوں نے اپنے بیان پر کہا کہ میں مذاق کر رہا تھا، تاہم ساتھ ہی کہا کہ میں کچھ حد تک سنجیدہ بھی تھا۔
تقریب میں ٹرمپ نے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کا بھی ذکر کیا جنہیں 2020ء میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا، ٹرمپ نے انہیں ’عظیم لیڈر‘ اور ’پاگل ذہین‘ شخص قرار دیا۔
ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شہید ہو چکے ہیں اور حالیہ امریکی فوجی کارروائیوں نے ایران کی قیادت اور دفاعی صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

