Connect with us

تازہ ترین

ایران کو پتھر کے دور میں واپس بھیج دیں گے، ٹرمپ کا سخت حملوں کا اعلان

donald trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر انتہائی سخت حملے کرے گا اور اسے پتھر کے دور میں واپس لے جائیں گے۔

امریکی عوام سے خطاب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیت کو نمایاں طور پر کمزور کر دیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہت جلد فوجی مقاصد حاصل کر لیں گے اور مشرقِ وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کو نقصان نہیں ہونے دیں گے۔

امریکی صدر نے ایران کے خلاف جنگ میں کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجی کارروائی نے تہران کی عسکری طاقت کو تباہ کر دیا ہے اور اہم اسٹریٹجک مقاصد تکمیل کے قریب ہیں۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی افواج آئندہ دو سے تین ہفتوں تک ایران کو انتہائی سخت نشانہ بنائیں گی۔

انہوں نے ایک بار پھر ایرانی توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔

ٹرمپ نے دیگر ممالک بشمول امریکی اتحادیوں پر بھی زور دیا کہ وہ ہمت دکھائیں اور ٓبنائے ہرمز جیسے اہم آبی گزرگاہ کی ذمے داری سنبھالیں، جو اس وقت ایران کے کنٹرول میں ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ صرف 1 ماہ قبل امریکی فوج نے آپریشن ایپک فیوری کا آغاز کیا تھا، جس کا ہدف ایران تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی بحریہ ختم ہو چکی ہے، ان کی فضائیہ تباہ ہو چکی ہے، ان کی قیادت میں سے اکثر اب شہید چکے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسلامی انقلابی گارڈ کور کی کمان اور کنٹرول کو اس وقت تباہ کیا جا رہا ہے، ان کے میزائل اور ڈرون داغنے کی صلاحیت نمایاں طور پر کم ہو چکی ہے اور ان کے ہتھیار، فیکٹریاں اور راکٹ لانچرز تباہ کیے جا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے دشمن ہار رہے ہیں اور امریکا جیت رہا ہے اور اب پہلے سے کہیں زیادہ بڑی کامیابی حاصل کر رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

trump trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ٹرمپ نے ایران جنگ کو امریکی بچوں کے مستقبل کی سرمایہ کاری قرار دیدیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کو امریکی بچوں کے مستقبل کی سرمایہ...

blast blast
تازہ ترین2 گھنٹے ago

دشمن کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا، حملہ کرنے والوں کے پاؤں کاٹ دیں گے، ترجمان ایرانی مسلح افواج کا سخت انتباہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) امریکا کی دھمکیوں پر ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا سخت رد عمل سامنے...

raza saleh ameeri raza saleh ameeri
تازہ ترین2 گھنٹے ago

تاریخی مقامات پر حملے ایرانی شناخت پر حملہ ہیں، ایرانی وزارت ثقافت

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ ثقافت رضا صالح امیری نے ایرانی تاریخی مقامات پر امریکی و اسرائیلی حملوں...

gold-rate-8 gold-rate-8
پاکستان3 گھنٹے ago

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) خام تیل کے برعکس بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی...

khyber-missile khyber-missile
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران نے صیہونی ریاست پر کلسٹر میزائل داغ دیے،متعددافراد زخمی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) ایران نے صیہونی ریاست پر کلسٹر میزائل داغ دیے۔ تل ابیب سمیت کئی شہروں میں...

ship ship
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران جنگ میں تیل کے بحران سے کن ممالک کو سب سے زیادہ خطرہ ہے؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ سے پیدا ہونے والے تیل کے عالمی...

stock-market stock-market
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکی صدر ٹرمپ کے خطاب کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان...

raza ameeri raza ameeri
تازہ ترین3 گھنٹے ago

کیا ثالث امریکا کی ضمانتوں پر اعتماد کر سکتے ہیں؟ پاکستان میں ایرانی سفیر کا سوال

تہران (صداۓ سچ نیوز ) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایران سے مذاکرات کی امریکی خواہش...

donald trump donald trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کو پتھر کے دور میں واپس بھیج دیں گے، ٹرمپ کا سخت حملوں کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر انتہائی سخت حملے کرے گا...

nasa nasa
تازہ ترین3 گھنٹے ago

پچاس سال بعد انسان دوبارہ چاند کی طرف روانہ، تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی خلائی ادارے ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کر دیا، جس کے...

Trending