تازہ ترین
امریکی صدر کی جسمانی و ذہنی حالت خراب ہے، نظر انداز نہیں کر سکتے، ٹرمپ کی بھتیجی کا دعویٰ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے چچا کی جسمانی اور ذہنی صحت میں مسلسل بگاڑ آ رہا ہے، جسے مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میری ٹرمپ نے اپنے ہفتہ وار نیوز لیٹر میں صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق جاری بحث پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مجموعی جسمانی اور نفسیاتی کیفیت تشویش ناک حد تک متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے صدر ٹرمپ کے طرزِ عمل اور رات گئے سوشل میڈیا پر کی جانے والی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر وہ ٹھیک دکھائی دیتے ہیں، لیکن نفسیاتی اعتبار سے ان کی حالت مسلسل تنزلی کی جانب بڑھ رہی ہے۔
میری ٹرمپ کے مطابق صدر ٹرمپ اس وقت شدید ذہنی دباؤ اور اپنی ساکھ کو نقصان پہنچنے کے احساس سے نبرد آزما ہیں، عوامی تذلیل کا خوف ان کے لیے سب سے بڑا خدشہ بن چکا ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے کیے جانے والے یہ الزامات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

