Connect with us

تازہ ترین

روس کے حملوں سے پریشان یوکرین کو امریکی میزائلز کا انتظار، 60 میزائلز کی منظوری رک گئی

russia

کیف (صداۓ سچ نیوز)برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکا کے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے تقریباً 60 فضائی دفاعی میزائلز کی منتقلی کی تاحال منظوری نہیں دی، حالانکہ یوکرین متعدد بار فوری فراہمی کی درخواست کر چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان میزائلز میں امریکی ساختہ پی اے سی 3 اور پی اے سی 2 میزائلز شامل ہیں جن میں سے بعض یورپی ممالک کے ذخائر میں موجود ہیں، ان کی خریداری کے اخراجات یوکرین کے مغربی اتحادی برداشت کر رہے ہیں۔

یوکرین نے اپنے اتحادیوں سے میزائلز کی فراہمی کے علاوہ خود پیٹریاٹ میزائل تیار کرنے کی اجازت بھی مانگی ہے تاہم اس درخواست پر بھی امریکی منظوری تاحال تاخیر کا شکار ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی اے سی 3 میزائلز کی منتقلی ستمبر سے دسمبر کے دوران طے تھی لیکن اب تک کسی کھیپ کی منظوری نہیں دی گئی۔

دوسری جانب امریکی محکمۂ دفاع کے ترجمان نے یوکرین کی حمایت سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا، یورپی اتحادیوں اور یوکرین کے ساتھ مل کر پیٹریاٹ دفاعی نظام کی تیاری اور صنعتی تعاون تیز کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا نے یوکرین کو 500 پیٹریاٹ پی اے سی 3 میزائل فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔ 

اس معاہدے کی مالیت تقریباً 2.1 ارب ڈالر ہے تاہم ان میزائلز کی ترسیل 2030ء کی دہائی کے آغاز سے پہلے متوقع نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

drone attack drone attack
تازہ ترین2 منٹس ago

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 4 ڈرون حملے ناکام

ریاض (صداۓ سچ نیوز)سعودی اتحادی فوج کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ڈرون حملے ناکام بنا دیے گئے۔...

russia russia
تازہ ترین16 منٹس ago

روس کے حملوں سے پریشان یوکرین کو امریکی میزائلز کا انتظار، 60 میزائلز کی منظوری رک گئی

کیف (صداۓ سچ نیوز)برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکا کے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے تقریباً 60 فضائی دفاعی...

academy academy
پاکستان12 گھنٹے ago

پاکستانی پارلیمانی وفد کا چین کی بائیسے ایگزیکٹو لیڈرشپ اکیڈمی کا دورہ

بائیسے (صدائے سچ نیوز) پاکستانی پارلیمانی وفد نے چین کے 10 روزہ سرکاری دورے کے دوران بائیسے ایگزیکٹو لیڈرشپ اکیڈمی...

talal-chaudhry talal-chaudhry
پاکستان12 گھنٹے ago

آزادکشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کو افغانستان سے اسلحےکی ترسیل سے متعلق آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نےکہا کہ  کور کمیٹی...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین12 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں 3 بحری جہازوں پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ یہ واقعات پیر کے...

petrol-prices petrol-prices
پاکستان12 گھنٹے ago

حکومت نے ڈیزل 4 روپے اور پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔  اوگرا کی جانب سے...

QATAR NAVY QATAR NAVY
تازہ ترین12 گھنٹے ago

قطری بحریہ کے اہلکار نے ذمہ داریوں کی انجام دہی میں اپنی جان قربان کردی

دوحہ(صداۓ سچ نیوز) قطری خبر رساں ادارے قنا کے مطابق ملکی وزارت دفاع نے بتایا کہ یہ دکھ اور افسوس بھرا...

Gold Crown to maryam nawaz Gold Crown to maryam nawaz
پاکستان13 گھنٹے ago

مریم نواز شریف کو راولپنڈی میں سونے کا خصوصی تاج پہنایا گیا

راولپنڈی(صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو راولپنڈی شہر میں سونے کا خصوصی تاج پہنایا گیا۔  مریم نواز کو...

petrol petrol
تازہ ترین14 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئيں

اماراتی مربن ساڑھے 4 فیصد کمی کے بعد 85 ڈالرز فی بیرل ہوگیا۔ برطانوی برینٹ کروڈ معمولی کمی کے بعد...

FIA FIA
پاکستان14 گھنٹے ago

دبئی سے پاکستان واپس بھجوایا گیا نوجوان سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار، ایف آئی اے

سیالکوٹ (صداۓ سچ نیوز)فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ دبئی سے پاکستان واپس بھجوائے گئے نوجوان کو...

Trending