تازہ ترین
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے معروف لوک گلوکار استاد الفت علی خان کو تین لاکھ روپے کا چیک
اسلام آباد( صدائے سچ نیوز) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے حضرت باوا سید شاہ نذر، دیوان کاظمی مشہدی کی دھرتی سے تعلق رکھنے والے معروف لوک گلوکار استاد الفت علی خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تین لاکھ روپے کا چیک دیا ہے۔
استاد الفت علی خان کا تعلق سید اڈہ ڈھوک مومن کی ملنگ برادری سے ہے۔ اس برادری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے سر کے ذریعے ذکر حسین کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے یہ برادری ہمہ وقت کوشاں ہے۔
علاوہ ازیں ملنگ برادری سے نوحہ خوانی، قصیدہ خوانی کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والوں میں استاد ذوالفقار علی قاری، استاد خورشید ، خان ویز، استاد حیدری، استاد عظمت حسین سید اڈہ، خرم علی، نقاش حیدر کاشی،ڈھڈیال پارٹی، فرحت اور مسرت برادارن نمایاں ہیں۔
استاد الفت علی خان نے نوحہ خوانی، قصیدہ خوانی کے علاوہ لوک گلوکاری کے حوالے سے خصوصا راولپنڈی ڈویثرن اور پنجاب بھر میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور طریقے سے لوہا منوایا ہے۔
استاد الفت علی خان نے اپنی اس کامیابی کو محمد و آل محمد علیہم السلام کے خصوصی کرم اور سادات کی دعائوں کا نتیجہ قرار دیا۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

