Connect with us

تازہ ترین

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بڑی خبر، دانتوں کو سہارا دینے والی ہڈیوں کی بحالی پر اہم تحقیق

Teeth

ٹائپ ٹو ذیابیطس نہ صرف جسم کے مختلف اعضا بلکہ دانتوں اور منہ کی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے جس سے دانت کمزور اور ڈھیلے ہو کر گر سکتے ہیں۔

29 اکتوبر 2026 کو سائنسی جرنل انٹرنیشنل جرنل آف اورل سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق میں مخصوص ہارمونز کے ذریعے متاثرہ ہڈیوں کی بحالی کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

انڈیانا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف آرکنساس کے محققین نے پیرا تھائیرائیڈ ہارمون (پی ٹی ایچ) اور ابالوپاراٹائیڈ (اے بی ایل) کے اثرات کا مطالعہ کیا۔

تحقیق کے مطابق ذیابیطس دانتوں کو جبڑے کی ہڈی سے جوڑ کر رکھنے والی ایلوولر بون کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ذیابیطس کے مریضوں میں پیریوڈونٹائٹس یعنی مسوڑھوں کی دائمی سوزش کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔

مطالعے کے لیے محققین نے زیادہ چکنائی والی خوراک اور اسٹریپٹوزوٹوسن کے ذریعے ذیابیطس میں مبتلا کیے گئے چوہوں پر تجربات کیے اور جدید اسکیننگ اور بافتوں کے تجزیے کے ذریعے ہڈیوں کی نئی تشکیل اور پرانی ہڈیوں کے تحلیل ہونے کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں جینیاتی طور پر تبدیل کیے گئے چوہوں کی مدد سے ہڈیوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے والے خلیات کا بھی مطالعہ کیا گیا۔

ماضی کی تحقیقات میں ان ہارمونز سے ہڈیوں کی افزائش اور مسوڑھوں کی بحالی کے امکانات سامنے آ چکے ہیں۔ تاہم، ذیابیطس کے مریضوں میں ان کے اثرات اور کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات محدود تھیں۔

یہ تحقیق ذیابیطس کے مریضوں میں دانتوں اور جبڑے کی ہڈیوں کے مسائل کے ممکنہ علاج کی نئی راہیں کھول سکتی ہے۔

چونکہ یہ تجربات چوہوں پر کیے گئے ہیں اس لیے انسانوں میں ان ہارمونز کی افادیت اور حفاظت ثابت کرنے کے لیے مزید تحقیق ضروری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

migraine migraine
تازہ ترین21 سیکنڈز ago

مائیگرین اور عام سر درد میں کیا فرق ہے؟ ڈاکٹر سے کب رجوع کرنا چاہیے؟

طبی ماہرین کے مطابق سر درد اور مائیگرین دونوں ایک جیسی کیفیت نہیں ہیں۔ عام سر درد ایک علامت ہے،...

Health Adviser Health Adviser
پاکستان20 منٹس ago

خیبر پختونخوا کے 124 اسپتالوں کو سولرائز کیا جائے گا، مشیر صحت جوہر نگار

پشاور (صداۓ سچ نیوز) مشیر صحت خیبرپختونخوا جوہر نگار نےکہا ہے کہ صوبے کے 124 اسپتالوں کو سولرائز کیا جائے...

pm shehbaz sharif pm shehbaz sharif
پاکستان28 منٹس ago

وزیراعظم کا پاکستان کو 2050 تک بڑی عالمی معیشت بنانے کا ویژن قابلِ ستائش ہے، صدر لاہور چیمبر آف کامرس

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی حسام اصغر نے وزیراعظم شہباز شریف کے پاکستان...

Teeth Teeth
تازہ ترین39 منٹس ago

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بڑی خبر، دانتوں کو سہارا دینے والی ہڈیوں کی بحالی پر اہم تحقیق

ٹائپ ٹو ذیابیطس نہ صرف جسم کے مختلف اعضا بلکہ دانتوں اور منہ کی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے...

Yousaf-Raza-Gillani Yousaf-Raza-Gillani
پاکستان44 منٹس ago

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا ذیابیطس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور

اسلام آباد  (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ذیابیطس سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے...

ROBINA-KHALID ROBINA-KHALID
پاکستان53 منٹس ago

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا ذیابیطس کے عالمی دن پر پیغام

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئر پرسن سینیٹر روبینہ خالد...

SAFF Football Championship SAFF Football Championship
پاکستان56 منٹس ago

پاکستان نے بنگلادیش کو 0-1 سے شکست دیکر پہلی بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان فٹبال ٹیم نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے بنگلا دیش کو ایک صفر سے شکست دے کر پہلی بار...

samina mumtaz samina mumtaz
پاکستان58 منٹس ago

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جنیوا میں آئی پی یو انسانی حقوق کانفرنس میں شرکت، عملی اقدامات پر زور

جنیوا (صداۓ سچ نیوز) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے جنیوا میں...

police-line police-line
پاکستان1 گھنٹہ ago

نوشہرہ؛ بکری چوری کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

نوشہرہ (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا میں نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں بکری چوری کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے...

World Bank World Bank
پاکستان1 گھنٹہ ago

عالمی بینک نے سندھ کیلئے 300 ملین ڈالرز کی منظوری دیدی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) عالمی بینک نے سندھ میں صاف پانی، صفائی اور حفظان صحت کے منصوبوں کے لیے 300...

Trending