تازہ ترین
واٹس ایپ میں صارفین کیلئے ایک بہترین پرائیویسی فیچر کا اضافہ
واٹس ایپ نے جون 2026 میں یوزر نیم فیچر متعارف کرایا تھا جو ابھی مکمل طور پر صارفین کو دستیاب نہیں۔
مگر اس فیچر کے تحت صارفین ابھی اپنے یوزر نیم کا انتخاب کرکے اسے ریزرو کراسکتے ہیں۔
یوزر نیم فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ مضبوط بنانا ہے۔
یعنی جب بھی یہ فیچر مکمل طور پر دستیاب ہوگا تو وہ دیگر افراد سے اپنا فون نمبر چھپا کر چیٹ کرسکیں گے۔
اب اسی فیچر کو کمپنی کی جانب سے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس سے صارفین خود تعین کرسکیں گے کہ کون ان کے فون نمبر کو دیکھ سکے گا۔
اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس پرائیویسی فیچر کے تحت فون نمبر کے لیے صارفین کو 4 آپشنز جیسے ایوری ون، مائی کانٹیکٹس، مائی کانٹیکٹس ایکسپیٹ اور نو باڈی دستیاب ہوں گے۔
ان آپشنز میں سے صارفین کسی ایک کا انتخاب کرکے تعین کرسکیں گے کہ کون کالز اور چیٹس میں ان کے فون نمبر کو دیکھ سکے گا۔
مگر یہ فیچر صرف یوزر نیم استعمال کرنے والے صارفین کو دستیاب ہوگا اور اگر کوئی واٹس ایپ صارف پہلے ہی آپ کے فون نمبر سے واقف ہے، اس کو کالز یا چیٹس میں آپ کا نمبر نظر آتا رہے گا۔
البتہ یوزر نیم کے ذریعے رابطہ کرنے والے افراد فون نمبر کو نہیں دیکھ سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے اور بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں، تو اسے کب تک تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جائے گا، یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

