Connect with us

ایکسکلوسِو

اوورسیز پاکستانی پاکستان کے درمیان خیرسگالی سفیر ہیں ، یوسف رضا گیلانی

لندن(صدائے سچ نیوز(چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خیرسگالی سفیر ہیں، جمہوری اداروں کے مابین مسلسل رابطہ تعلقات کو مزید مستحکم بناتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو لندن میں برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یاسین اور ڈپٹی میئر سلاو عاصم رانجھا سے ملاقات میں کیا۔
ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے درمیان وفود کے تبادلے اور ادارہ جاتی تعاون پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں خطے اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پارلیمانی تعاون کے فروغ پر زور دیا ، چیئرمین سینیٹ نے برطانوی پارلیمان میں پاکستانی نژاد ارکان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی کے سفیر ہیں ۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی برادری پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہی ہے، جمہوری اداروں کے مابین مسلسل رابطہ تعلقات کو مزید مستحکم بناتا ہے۔ محمد یاسین نے پاکستان کی پارلیمانی روایات اور جمہوری اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان قریبی تعلقات کے فروغ کے لیے سرگرم رہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے تعلقات میں پل کا کردار ادا کر رہی ہے، برطانیہ کی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتی ہے ، ملاقات خوشگوار اور مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Ismail Baqai Ismail Baqai
تازہ ترین4 گھنٹے ago

نائن الیون میں ملوث افراد ایرانی نہیں تھے، اسماعیل بقائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے جواز...

PTI workers PTI workers
پاکستان4 گھنٹے ago

27 ستمبر کے مارچ کا معاملہ، پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سرگرم کارکنان نظر بند

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے مارچ کے پیش نظر تحریک انصاف کے 100 سے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین5 گھنٹے ago

یمن میں کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

یمن میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔...

monsoon rains monsoon rains
پاکستان5 گھنٹے ago

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نواں اور آخری اسپیل آج سے شروع ہونےکا امکان

لاہور (صداۓ سچ نیوز) مون سون بارشوں کا نواں اور آخری اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔  ترجمان...

masood peshakian masood peshakian
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکا ناکہ بندی اور جارحیت بند کردے تو آبنائے ہرمزکھول دی جائےگی، ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے پیرکو مسقط میں ایران اور عرب ممالک کے...

ismail-baqae ismail-baqae
تازہ ترین5 گھنٹے ago

سمندری پابندیاں اور ناکہ بندی جنگ کے مترادف ہیں، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے سعودی عرب، اردن اور جاپان کو ایران...

lose-weight lose-weight
تازہ ترین20 گھنٹے ago

جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو ناشتے میں اس غذا کا استعمال عادت بنالیں

ناشتے میں متعدد افراد انڈے کھانا پسند کرتے ہیں اور یہ عادت صحت بالخصوص موٹاپے سے بچانے کے لیے فائدہ...

Orangi-Town Orangi-Town
پاکستان20 گھنٹے ago

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بلدیہ سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ...

shafi-jan shafi-jan
پاکستان20 گھنٹے ago

ہم اس نظام کو گرانے آرہے ہیں اور پوری طاقت سے اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے، شفیع جان

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے موبائل فون کا فرانزک...

rangers rangers
پاکستان21 گھنٹے ago

سندھ اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ اسمبلی اجلاس میں رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر...

Trending