Connect with us

پاکستان

پاکستان بیت المال کے فلاحی اقدامات اور انتظامی امور پر اہم پیش رفت، سید ذیشان علی نقوی کی ایم ڈی سے ملاقات

Zeeshan Ali Naqvi

اسلام آباد ( صدائے سچ نیوز) پاکستان بیت المال بورڈ کے ممبر برائے گلگت بلتستان، اسلام آباد و آزاد جموں و کشمیر، فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام، سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد اور صدر پاکستان شطرنج فیڈریشن سید ذیشان علی نقوی نے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان بیت المال کے آئندہ متوقع بورڈ اجلاس، ادارے کے انتظامی امور، فلاحی سرگرمیوں اور مستحق و ضرورت مند افراد کی معاونت کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، بورڈ کے کردار کو مؤثر بنانے اور فلاحی منصوبوں کا دائرہ کار وسیع کرنے سے متعلق مختلف امور بھی زیرِ بحث آئے۔

منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ نے سید ذیشان علی نقوی کا خیرمقدم کیا اور ان کے ساتھ ادارے کی جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سید ذیشان علی نقوی نے منیجنگ ڈائریکٹر کی قیادت اور پاکستان بیت المال کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیت المال ایک اہم قومی ادارہ ہے جو معاشرے کے مستحق، نادار اور ضرورت مند طبقات کی معاونت میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے فلاحی اداروں کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے اجتماعی کاوشوں، بہتر حکمت عملی اور مستحق افراد تک امداد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

سید ذیشان علی نقوی نے ادارے کو مزید فعال، مؤثر اور عوام دوست بنانے کے لیے جاری کوششوں میں بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستحق افراد کی فلاح و بہبود اور پاکستان بیت المال کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

karachi-raid-bear-recovered karachi-raid-bear-recovered
پاکستان5 منٹس ago

کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے چار ہزار ٹن غیرملکی لائٹ بیئر پکڑی گئی

کراچی (صدائے سچ نیوز)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کراچی سے اسلام آباد ترسیل کی جانے والی غیرملکی...

Zeeshan Ali Naqvi Zeeshan Ali Naqvi
پاکستان10 منٹس ago

پاکستان بیت المال کے فلاحی اقدامات اور انتظامی امور پر اہم پیش رفت، سید ذیشان علی نقوی کی ایم ڈی سے ملاقات

اسلام آباد ( صدائے سچ نیوز) پاکستان بیت المال بورڈ کے ممبر برائے گلگت بلتستان، اسلام آباد و آزاد جموں...

petrol price petrol price
پاکستان29 منٹس ago

پیٹرول 3 روپے مزید سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار

 اسلام آباد (صدائے سچ نیوز)نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل...

Nadir Gul Barech Nadir Gul Barech
پاکستان42 منٹس ago

مضبوط خاندان، بااختیار خواتین اور مربوط معاشرے پُرامن پاکستان کی بنیاد ہیں، نادر گل بڑیچ

اسلام آباد  (صدائے سچ نیوز) پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بڑیچ...

new york city new york city
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

نیویارک سٹی ہال میں ساڑھیوں کے رنگوں میں جھلکتی جنوبی ایشیائی تاریخ، میئر ظہران ممدانی بھی تقریب میں شریک

نیویارک (صدائے سچ نیوز) نیویارک سٹی ہال میں جنوبی ایشیائی ثقافت، خواتین کی کامیابیوں اور تارکین وطن کی تاریخی جدوجہد...

mohsin naqvi mohsin naqvi
پاکستان1 گھنٹہ ago

پی ایس ایل 12 کی افتتاحی تقریب پشاور میں ہوگی، محسن نقوی

پشاور (صدائے سچ نیوز)پشاور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے...

Dr Yasir Iqbal Mughal Dr Yasir Iqbal Mughal
پاکستان2 گھنٹے ago

برطانیہ میں تارکینِ وطن کا مستقبل داؤ پر؟ برسوں کی محنت، قربانیاں اور خواب نئی امیگریشن پالیسی کی زد میں!

تحریر: یاسر اقبال مغل (لوٹن، برطانیہ) برطانیہ ہمیشہ سے دنیا بھر کے لوگوں کے لیے امید، ترقی، بہتر مستقبل اور...

Muhammad-Maqsood-Khan-Advocate Muhammad-Maqsood-Khan-Advocate
پاکستان2 گھنٹے ago

ضبط کا خراج

محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ لاہور کی پرانی گلیوں میں شام کا دھندلکا اتر رہا ہے۔ پیپل کے بوڑھے...

multan multan
پاکستان4 گھنٹے ago

ملتان پاکستان کا آلودہ ترین شہر قرار، فضائی آلودگی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ

ملتان (صدائے سچ نیوز)پاکستان ایئر کوالٹی انیشی ایٹو (پی اے کیو آئی) کی تازہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 16 سے...

president iran president iran
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکا کا ’’ڈرٹی بم‘‘ کا جھوٹا الزام عائد کرنا جنگ کا ایک نیا بہانہ ہے، ایران

تہران (صدائے سچ نیوز)ایران نے امریکا کی جانب سے واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام...

Trending