تازہ ترین
جاپان میں 5.7 شدت کا زلزلہ، 20 سے زائد افراد زخمی
ٹوکیو (صداۓ سچ نیوز) جاپان کے وسطی علاقوں میں 5.7 شدت کے زلزلے نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔
زلزلے کے جھٹکوں سے دکانوں کے شیشے چکنا چور ہوگئے، عمارتوں میں رکھا سامان نیچے آ گرا جبکہ کئی مقامات پر ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔
جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ اتوار، 8 نومبر 2026ء کو مقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 4 منٹ پر صوبہ شیزوکا کے مغربی حصے میں آیا۔ زلزلے کا مرکز زمین سے تقریباً 40 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے شدید جھٹکے صوبہ آئچی کے شہر چیتا میں محسوس کیے گئے، جہاں جاپانی زلزلہ پیما پیمانے پر شدت 5 سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ شیزوکا، ناگانو اور گیفو کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
حکام کے مطابق بیشتر افراد زلزلے کے جھٹکوں کے باعث گرنے، سیڑھیوں سے پھسلنے یا محفوظ مقامات کی جانب بھاگنے کے دوران زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

