پاکستان
خیبرپختونخوا میں فیس لیس انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کے قیام کا منصوبہ، پولیس اور سی ٹی ڈی کیلئے 70 ارب روپے مختص کرنے کی تیاری
پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردی کے مقدمات میں گواہان، ججوں اور سرکاری وکلا کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فیس لیس انسدادِ دہشت گردی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی استعداد بڑھانے کیلئے ایک سال میں 70 ارب روپے خرچ کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے۔
اتوار کو حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں ان اقدامات کی تفصیلات سامنے آئیں۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔
سیکریٹری داخلہ خیبرپختونخوا امجد علی خان نے بتایا کہ دہشت گردی کے مقدمات میں گواہان سیکیورٹی خدشات کے باعث عدالتوں میں پیش ہونے سے گریز کرتے ہیں، جس کے پیش نظر فیس لیس انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کے قیام کیلئے ترمیمی مسودہ ارسال کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ نظام کے تحت صرف گواہوں ہی نہیں بلکہ مقدمات کی پیروی کرنے والے سرکاری وکلا اور ججوں کی شناخت اور سلامتی کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی انتظامیہ نے پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عملی استعداد میں اضافے کیلئے ایک سال کے دوران 70 ارب روپے خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

