پاکستان
عالمی امن کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتہائی اہم ہے، ترک صدر
استنبول (صداۓ سچ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ عالمی امن کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتہائی اہم ہے امن اور خوشحالی کیلئے کوششوں کی ہمیشہ حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نیوز بریفنگ کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں، مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون میں اضافے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی، دونوں ملکوں کے تعلقات کی رفتار پر اطمیان کا اظہار کیا۔
ترک صدر نے کہا کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے متعلقہ وزارتیں قریبی روابط جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شاندار استقبال اور بھرپور میزبانی پر صدر رجب طیب اردوان کا مشکور ہوں، پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان قلبی تعلق ہے، جنگ ہو یا قدرتی آفات ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ مظفر گڑھ اور سیلاب سے متاثرہ دوسرے علاقوں میں ترکیہ کی مدد تاریخ کا حصہ ہے، زلزلہ زدہ علاقوں میں سماجی اور معاشی ترقی کیلئے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

