Connect with us

پاکستان

عالمی امن کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتہائی اہم ہے، ترک صدر

pm-shehbaz-sharif and erdogan

استنبول (صداۓ سچ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ عالمی امن کیلئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت انتہائی اہم ہے امن اور خوشحالی کیلئے کوششوں کی ہمیشہ حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نیوز بریفنگ کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں، مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون میں اضافے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی، دونوں ملکوں کے تعلقات کی رفتار پر اطمیان کا اظہار کیا۔

ترک صدر نے کہا کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے متعلقہ وزارتیں قریبی روابط جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شاندار استقبال اور بھرپور میزبانی پر صدر رجب طیب اردوان کا مشکور ہوں، پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان قلبی تعلق ہے، جنگ ہو یا قدرتی آفات ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مظفر گڑھ اور سیلاب سے متاثرہ دوسرے علاقوں میں ترکیہ کی مدد تاریخ کا حصہ ہے، زلزلہ زدہ علاقوں میں سماجی اور معاشی ترقی کیلئے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

AJK Police AJK Police
تازہ ترین5 گھنٹے ago

آزاد جموں وکشمیر پولیس نے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار کرلیا

مظفر آباد (صداۓ سچ نیوز) آزاد جموں وکشمیر پولیس نے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتارکرلیا۔ آزاد جموں...

A power outage A power outage
پاکستان5 گھنٹے ago

کراچی، متعدد علاقوں میں ڈیڑھ گھنٹے بجلی کا بریک ڈاؤن

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے متعدد علاقوں میں رات گئے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا جو ڈیڑھ گھنٹے بعد...

Water Shortage Threatens Water Shortage Threatens
پاکستان6 گھنٹے ago

پانی کی کمی کے باعث گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خطرہ، پانی کی قلت کی وجوہات کیا ہیں؟

ملک میں پانی کی کمی کے باعث گندم کی پیداوار متاثر ہونے کے خطرات منڈلانے لگے۔ ملک میں ربیع سیزن...

US Military Aircraft US Military Aircraft
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران کیخلاف جنگ کے دوران کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا، رپورٹ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے خلاف جنگ میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچنے کا...

Trump Trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل ایران جنگ سے قبل کی سطح پر بحال ہو گئی، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل ایران...

prime-minister-shehbaz-sharif prime-minister-shehbaz-sharif
پاکستان6 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کو ہر قیمت...

policemen policemen
پاکستان6 گھنٹے ago

کوہاٹ، پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی، دہشتگرد فرار

کوہاٹ (صداۓ سچ نیوز) کوہاٹ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ڈی...

SecKP and Balochistan Operations SecKP and Balochistan Operations
پاکستان7 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 18 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 18 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک...

United-Nations United-Nations
پاکستان7 گھنٹے ago

پاکستان کی سفارتی کامیابی، یو این میں سرحد پار آبی تعاون سے متعلق قرارداد منظور

جنیوا (صداۓ سچ نیوز) جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں محفوظ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی...

Petrochemical and Pharmaceutical Facilities Petrochemical and Pharmaceutical Facilities
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران، امریکی حملوں سے 100 سے زائد پیٹرو کیمیکل اور دوا ساز تنصیبات متاثر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ملک بھر میں 111 پیٹروکیمیکل...

Trending