پاکستان
شمالی وزیرستان: نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کے بعد آگ لگا دی، 6 افراد جھلس کر دم توڑ گئے
میر علی (صدائے سچ نیوز) فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے بھتہ نہ دینے پر شمالی وزیرستان میں میر علی کے مقام پر گاڑی پر فائرنگ کے بعد اُسے آگ لگا دی۔
سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق فتنۃ الخوارج نے دہشت پھیلانے کے لیے ظلم کی انتہا کرتے ہوئےگاڑی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی، جس کے نتیجے میں گاڑی کے اندر موجود 6 نہتے اور معصوم شہری جاں بحق ہو گئے۔
پی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر خوارجیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
قبل ازیں، ترجمان میر علی پولیس فضل سبحان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ واقعہ میرعلی ایپی کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ملزموں نے گاڑی کو روک کر پہلے اس پر فائرنگ کی، بعدازاں گاڑی کو آگ لگا دی۔
فضل سبحان کے مطابق اس دوران گاڑی میں موجود 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ لاشوں کے جھلسنے کہ وجہ سے شناخت ممکن نہ ہو سکی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

