Connect with us

تازہ ترین

امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، "ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟

us-china-ai

مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی برتری حاصل کرنے کے لیے امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیکنالوجی کی دوڑ میں اب ‘ماڈل ڈسٹلیشن‘ ایک نیا تنازع بن کر سامنے آیا ہے۔

امریکی حکومت اور بڑی اے آئی کمپنیوں کا الزام ہے کہ بعض چینی ادارے جدید اے آئی ماڈلز کی صلاحیتیں بغیر اجازت حاصل کرنے کے لیے اس تکنیک کا استعمال کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ماڈل ڈسٹلیشن ایک ایسی تکنیک ہے جس میں ایک بڑے اور طاقتور اے آئی ماڈل کی مدد سے نسبتاً چھوٹا، کم خرچ اور زیادہ مؤثر ماڈل تیار کیا جاتا ہے تاکہ وہ مخصوص کام کم کمپیوٹنگ وسائل کے ساتھ انجام دے سکے۔

جدید اور طاقتور اے آئی ماڈلز جنہیں ‘فرنٹیئر ماڈلز’ کہا جاتا ہے تیار کرنے کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹنگ طاقت، وسیع ڈیٹا اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے۔

ماڈل ڈسٹلیشن کے عمل میں ایک بڑا ’ٹیچر‘ ماڈل سوالات کے جوابات، کمپیوٹر کوڈ یا دیگر مثالیں فراہم کرتا ہے جنہیں استعمال کرتے ہوئے ایک چھوٹا ‘اسٹوڈنٹ’ ماڈل تربیت حاصل کرتا ہے۔

یہ چھوٹا ماڈل بڑے ماڈل کی مکمل نقل نہیں ہوتا بلکہ وہ صرف مخصوص مہارتیں اور رویے سیکھتا ہے جس سے وہ بعض کام کم وسائل کے ساتھ انجام دینے کے قابل ہوجاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ماڈل ڈسٹلیشن مصنوعی ذہانت کو زیادہ سستا اور عام استعمال کے قابل بنانے میں مدد دیتی ہے۔ جہاں بڑے اے آئی ماڈلز چلانے کے لیے مہنگے ڈیٹا سینٹرز اور جدید چپس درکار ہوتی ہیں وہیں ڈسٹلیشن کے ذریعے تیار کیے گئے ماڈلز نسبتاً کم طاقت والے کمپیوٹرز، موبائل ڈیوائسز، گاڑیوں، فیکٹریوں اور نجی نیٹ ورکس پر بھی مؤثر انداز میں کام کر سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل اختلاف ماڈل ڈسٹلیشن پر نہیں بلکہ بغیر اجازت جدید اے آئی ماڈلز کی صلاحیتیں حاصل کرنے پر ہے۔

امریکی کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ تحقیق کے لیے ڈسٹلیشن کا استعمال اور تجارتی فائدے کے لیے بند اے آئی ماڈلز سے بڑے پیمانے پر معلومات حاصل کرنا دو الگ معاملات ہیں۔

امریکی کمپنی اینتھروپک نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی اداروں ڈیپ سیک، مون شاٹ اور منی میکس نے اس کے کلاڈ ماڈلز کی جدید صلاحیتیں حاصل کرنے کی کوشش کی۔ کمپنی کے مطابق ان کوششوں کا مقصد سافٹ ویئر انجینیئرنگ اور پیچیدہ منطقی صلاحیتوں تک رسائی حاصل کرنا تھا۔

اسی طرح اوپن اے آئی کا بھی کہنا ہے کہ اس نے بعض چینی عناصر کی جانب سے اپنے ماڈلز کو ماڈل ڈسٹلیشن کے لیے استعمال کرنے کی کوششوں کا سراغ لگایا ہے۔

ماہرین کے مطابق ماڈل ڈسٹلیشن بذات خود کوئی غیر قانونی یا غیر اخلاقی طریقہ نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کی تحقیق میں کئی برسوں سے استعمال ہونے والی ایک معروف تکنیک ہے۔

امریکی جامعات اور کمپنیاں بھی ماضی میں اس طریقے کو استعمال کرتی رہی ہیں تاہم موجودہ تنازع اس بات پر ہے کہ آیا کسی کمپنی کے ملکیتی اے آئی ماڈل سے اس کی اجازت کے بغیر صلاحیتیں حاصل کرنا درست ہے یا نہیں۔

امریکا اور اس کی بڑی اے آئی کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ اگر چینی کمپنیاں ماڈل ڈسٹلیشن کے ذریعے اوپن اے آئی، اینتھروپک یا دیگر امریکی کمپنیوں کے جدید اے آئی ماڈلز کی صلاحیتیں حاصل کر لیں تو وہ اربوں ڈالر کی تحقیق، مہنگے کمپیوٹنگ وسائل اور کئی برس کی محنت کے بغیر کم لاگت میں طاقتور اے آئی سسٹمز تیار کر سکتی ہیں۔

امریکا کو یہ خدشہ بھی ہے کہ اگر جدید امریکی اے آئی ماڈلز کی صلاحیتیں ڈسٹلیشن کے ذریعے چینی کمپنیوں یا سرکاری اداروں تک منتقل ہو گئیں تو انہیں دفاعی، سائبر سیکیورٹی اور دیگر حساس شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسی لیے امریکا اس معاملے کو صرف تجارتی نہیں بلکہ قومی سلامتی اور ٹیکنالوجی کی عالمی برتری سے بھی جوڑ کر دیکھ رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Peanut Peanut
تازہ ترین5 گھنٹے ago

بڑھتی عمر میں مونگ پھلی کا استعمال صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟

ماسٹرخٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ماہرین نے 16 ہفتوں تک شرکاء کو روزانہ 60 گرام بھنی ہوئی (چھلکے والی اور...

petrol pump petrol pump
پاکستان6 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی...

molana asad mahmood molana asad mahmood
پاکستان6 گھنٹے ago

نیب نے سابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کو دوسرا کال اپ نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ میں 2022 سے 2023 کے درمیاں بھرتیوں...

Syed Jawad Hussain Kazmi Attends Wedding Reception Atif Ikram Sheikh’s Son Syed Jawad Hussain Kazmi Attends Wedding Reception Atif Ikram Sheikh’s Son
پاکستان6 گھنٹے ago

سید جواد حسین کاظمی کی صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کے صاحبزادے کی تقریبِ ولیمہ میں شرکت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی صدر و گروپ لیڈر سید جواد حسین...

ground ground
پاکستان6 گھنٹے ago

پاکستان سری لنکا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) لاہور میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث ٹیسٹ کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ...

bushra bibi imran khan bushra bibi imran khan
پاکستان6 گھنٹے ago

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے 30 منٹ طویل ملاقات

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا...

_Shahbaz Sharif _Shahbaz Sharif
پاکستان6 گھنٹے ago

وزیراعظم کوپ 31 سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے

انقرہ (صداۓ سچ نیوز) انطالیہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال ترک نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت گوکھان...

islamabad educational institution islamabad educational institution
پاکستان6 گھنٹے ago

اسلام آباد میں وفاقی تعلیمی اداروں میں چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، اسلام آباد ماڈل...

accident of school bus accident of school bus
پاکستان8 گھنٹے ago

گوجرانوالہ سے آنیوالی اسکول بس کو شوالہ میں حادثہ، ڈرائیور ہلاک، بچوں سمیت 30 افراد زخمی

گوجرانوالہ (صداۓ سچ نیوز) مری سے ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بچوں سمیت 30 افراد زخمی ہوئے جبکہ ڈرائیور...

iran canada iran canada
تازہ ترین8 گھنٹے ago

کینیڈا کی ایران کے 11 اداروں پر نئی پابندیاں، اہم تیل اور بینکنگ کمپنیاں بھی فہرست میں شامل

اوٹاوا (صداۓ سچ نیوز) کینیڈا نے ایران کی نیشنل آئل کمپنی، نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی اور بینک ملت سمیت 11...

Trending