تازہ ترین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پرحملہ مؤخر کرنے کا اعلان، معاہدہ ہوا تو کارروائی نہیں ہوگی
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ویک اینڈ کے دوران مجوزہ حملہ مؤخر کرنےکا اعلان کرتے ہوئےکہا ایران اورخطے کےدیگرممالک کی درخواست پریہ فیصلہ کیا گیا، تاہم حملےکی منسوخی فوری معاہدے سے مشروط ہوگی۔
سوشل میڈیا پرجاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر جلد ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا تو فوجی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے بھی حملہ مؤخر کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
امریکی صدرکا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار اور مستعد ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر کارروائی کا اختیار واشنگٹن کے پاس موجود ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف وہ کارروائی کرنے کے لیے تیار ہیں جو ماضی میں دیگر انتظامیہ نے نہیں کی،وہ نہیں سمجھتے کہ ایران نے آج تک ڈونلڈ ٹرمپ جیسے صدر کا سامنا کیا ہے۔ ایران اب انجام کے بغیر مذاکرات کی توقع نہ رکھے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےرابطہ کرکے ایران کے خلاف ممکنہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کے منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹس میں دو امریکی حکام اور ایک باخبرذریعے کےحوالے سے بتایاگیا ہےکہ محمد بن سلمان نےگفتگو کے دوران ایران سے متعلق پیدا ہونےوالی صورتحال پر وضاحت طلب کی اورخطےمیں بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان5 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

