تازہ ترین
امریکا سمجھتا تھا کہ جنگ اور پابندیوں سے شام کی طرح ایران میں بھی حکومت الٹ دےگا پر وہ ناکام رہا، ایرانی صدر
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا سمجھتا تھا جنگ اور پابندیوں سے شام کی طرح ایران میں بھی حکومت الٹ دے گا، دشمن نے سازش کی تھی کہ 48 گھنٹے میں ایرانی حکومت کا تختہ الٹ دے گا پر وہ ناکام رہا۔
ایرانی صدرنے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے انٹرویو میں کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر نے ایران کو متحد اور مضبوط بنایا ہوا ہے، ایرانی عوام کےحوصلے اور عزم نے دشمن کے ارادے ناکام بنادیے، تمام تر مشکلات کے باوجود ایران آج طاقتور اور باوقار ملک کہلاتا ہے۔
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا آخر امریکا ایرانی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کو نشانہ کیوں بناتا ہے؟ امریکا ہر اس علامت کے خلاف ہے جو ایرانی عوام کو آزاد اور تخلیق کار بناتی ہے، امریکا نہیں چاہتا کہ کوئی بھی قابل شخص ایران میں قائدانہ کردار ادا کرے۔
ایرانی صدر نےکہا کہ ایران کے زیادہ تر شہید کمانڈروں اور سائنس دانوں کا ذاتی گھر تک نہ تھا، اقتصادی اور سکیورٹی چیلنجز کے باوجود قومی اتحاد نے ایران کو ناقابل تسخیر بنایا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

