Connect with us

پاکستان

فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کی تیسری کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد

Fauji Fertilizer Company holds Third Corporate Briefing for the Year 2026

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے کیلنڈر سال 2026 کی اپنی تیسری کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر کمپنی نے شفاف معلومات کی بروقت فراہمی، اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مؤثر اور بامعنی روابط، اور بہترین ریگولیٹری روایات کے مطابق مضبوط کارپوریٹ گورننس کے اصولوں سے اپنی غیرمتزلزل وابستگی کا اعادہ کیا۔

تفصیلات کے مطاق ایف ایف سی کارپوریٹ ہیڈ آفس، راولپنڈی سے ان لائن منعقد ہونے والی اس بریفنگ میں 30 جون 2026 کو اختتام پذیر ہونے والی ششماہی مدت کے دوران کمپنی کی مالی اور عملی کارکردگی کا جامع جائزہ پیش کیا گیا۔ اس بریفنگ میں سیل سائیڈ اینالسٹس اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی، جو کمپنی کی بنیادی مالی و کاروباری مضبوطی، سرمائے کے مؤثر استعمال کی ترجیحات اور اس کی طویل المدتی حکمتِ عملی پر مارکیٹ کے مسلسل اعتماد اور گہری دلچسپی کا مظہر ہے۔ بریفنگ میں شرکت کے لیے درکار رسائی کی تفصیلات 31 جولائی 2026 کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کی گئی باضابطہ اطلاع کے ذریعے پیشگی فراہم کر دی گئی تھیں۔

ہیڈ آف انویسٹر ریلیشنز سید عمران رضوی نے بریفنگ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ باقاعدگی سے منعقد کی جانے والی کارپوریٹ بریفنگز کمپنی کی سرمایہ کاروں سے تعلقات کی حکمتِ عملی کا ایک بنیادی ستون ہیں۔ یہ بریفنگز سرمایہ کاروں کو بروقت اور جامع معلومات کی فراہمی کے ذریعے باخبر فیصلہ سازی میں معاونت کرتی ہیں، معلومات کے تفاوت کو کم کرتی ہیں اور شیئر ہولڈرز کے اعتماد کو مزید مستحکم بناتی ہیں۔

بعد ازاں چیف فنانشل آفیسر سید عاطف علی نے کے دوران کمپنی کی مالی اور عملی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے اہم کامیابیوں، آپریشنل استعداد میں بہتری اور بدلتے ہوئے معاشی و صنعتی حالات کے باوجود کمپنی کی مضبوط اور مستحکم کارکردگی کو اجاگر کیا۔انہوں نے شرکاء کو کمپنی کے اہم مالی اشاریوں، اسٹریٹجک ترجیحات اور مستقبل کے لائحۂ عمل سے متعلق کمپنی کے وژن سے بھی آگاہ کیا۔

بریفنگ کے اختتام پر سوال و جواب کا ایک سیشن منعقد ہوا، جس میں چیف فنانشل آفیسر نے شرکاء کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔ اس موقع پر انہوں نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فعال اور مؤثر روابط برقرار رکھنے کے کمپنی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایف ایف سی آپریشنل عمدگی، مستحکم مالی کارکردگی، سرمائے اور وسائل کے مؤثر استعمال، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے طویل المدتی قدر میں اضافے کے اپنے وژن پر بدستور کاربند ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Peanut Peanut
تازہ ترین6 گھنٹے ago

بڑھتی عمر میں مونگ پھلی کا استعمال صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟

ماسٹرخٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ماہرین نے 16 ہفتوں تک شرکاء کو روزانہ 60 گرام بھنی ہوئی (چھلکے والی اور...

petrol pump petrol pump
پاکستان6 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی...

molana asad mahmood molana asad mahmood
پاکستان6 گھنٹے ago

نیب نے سابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کو دوسرا کال اپ نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ میں 2022 سے 2023 کے درمیاں بھرتیوں...

Syed Jawad Hussain Kazmi Attends Wedding Reception Atif Ikram Sheikh’s Son Syed Jawad Hussain Kazmi Attends Wedding Reception Atif Ikram Sheikh’s Son
پاکستان7 گھنٹے ago

سید جواد حسین کاظمی کی صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کے صاحبزادے کی تقریبِ ولیمہ میں شرکت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی صدر و گروپ لیڈر سید جواد حسین...

ground ground
پاکستان7 گھنٹے ago

پاکستان سری لنکا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) لاہور میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث ٹیسٹ کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ...

bushra bibi imran khan bushra bibi imran khan
پاکستان7 گھنٹے ago

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے 30 منٹ طویل ملاقات

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا...

_Shahbaz Sharif _Shahbaz Sharif
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعظم کوپ 31 سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے

انقرہ (صداۓ سچ نیوز) انطالیہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال ترک نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت گوکھان...

islamabad educational institution islamabad educational institution
پاکستان7 گھنٹے ago

اسلام آباد میں وفاقی تعلیمی اداروں میں چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، اسلام آباد ماڈل...

accident of school bus accident of school bus
پاکستان8 گھنٹے ago

گوجرانوالہ سے آنیوالی اسکول بس کو شوالہ میں حادثہ، ڈرائیور ہلاک، بچوں سمیت 30 افراد زخمی

گوجرانوالہ (صداۓ سچ نیوز) مری سے ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بچوں سمیت 30 افراد زخمی ہوئے جبکہ ڈرائیور...

iran canada iran canada
تازہ ترین9 گھنٹے ago

کینیڈا کی ایران کے 11 اداروں پر نئی پابندیاں، اہم تیل اور بینکنگ کمپنیاں بھی فہرست میں شامل

اوٹاوا (صداۓ سچ نیوز) کینیڈا نے ایران کی نیشنل آئل کمپنی، نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی اور بینک ملت سمیت 11...

Trending