Connect with us

تازہ ترین

مجوزہ آبنائے ہرمز معاہدہ، ایران کو بحری آمدورفت کا کنٹرول مل جائے گا، ذرائع

strait-of-hormuz

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق مجوزہ آبنائے ہرمز معاہدہ سے ایران کو بحری آمدورفت کا کنٹرول مل جائے گا۔

ایک سینئر ایرانی ذریعے اور خطے کے دو عہدیداروں نے بدھ کو رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان زیر غور ایک مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کے راستے خلیج میں داخل ہونے والے بحری جہازوں کا کنٹرول تہران کو دیا جا سکتا ہے، جو ایران کے لیے اب تک کی سب سے بڑی سفارتی رعایتوں میں سے ایک ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اگرچہ یہ پیش رفت ایران کے مطالبات تسلیم کیے جانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، تاہم انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا معاہدہ قریب ہے۔ ان کے بقول کئی اہم نکات پر اب بھی اتفاق ہونا باقی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب بھی یہ طے ہونا باقی ہے کہ ”کنٹرول“ کی عملی نوعیت کیا ہوگی۔ خلیجی ممالک کے مذاکرات کار اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ بحری جہازوں کی تلاشی کی نگرانی علاقائی ممالک کریں، جبکہ کسی بھی قسم کی فیس کی ادائیگی رضاکارانہ بنیادوں پر ہو۔

سینئر ایرانی ذریعے نے بتایا کہ زیر غور معاہدے کے مسودے میں یہ تجویز شامل ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے خلیج میں داخل ہونے والے جہازوں پر ایران کو اختیار حاصل ہوگا، جبکہ سب سے بڑا اختلاف اس بات پر ہے کہ خلیج سے باہر جانے والے بحری جہازوں پر ایران کا کردار کیا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایران نے چین اور روس کے علاوہ آبنائے ہرمز سے گزرے والے ہر جہاز سے 7فیصد فیس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ عمان نے ایران کو جہازوں سے 3 فیصد فیس وصول کرنے کی تجویز دی ہے۔ ایران کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کیلئے امریکا کو وعدہ خلافیوں کا ازالہ کرنا ہو گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

mdcat-exams mdcat-exams
پاکستان6 منٹس ago

ایم ڈی کیٹ 2026 ملتوی، داخلہ ٹیسٹ اب کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے وزیر اعظم شہاز شریف کی ہدایت پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل...

waseem abbas bhatti waseem abbas bhatti
پاکستان12 منٹس ago

پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق، کارکنوں کی گرفتاریاں قابلِ مذمت ہے، وسیم عباس بھٹی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد احتجاج کے دوران انتظامیہ کی جانب سے گرفتار تمام کارکنان بالخصوص تلہ گنگ...

jd-vance jd-vance
تازہ ترین30 منٹس ago

ایرانی نظام اندرونی تقسیم کا شکار، ان سے معاملات طے کرنا مشکل ہے، جے ڈی وینس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کا نظام اندرونی طور پر...

rain-and-flood-kp rain-and-flood-kp
پاکستان3 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا میں تیز بارش اور فلش فلڈ کے باعث مزید 9 افراد جاں بحق

پشاور(صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا میں تیز بارش اور فلش فلڈ کے باعث مزید 9 افراد جاں بحق اور 7 زخمی...

Trump Trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ٹرمپ کا 7 ارب ڈالر کے 11 نئے برف شکن بحری جہاز خریدنے کا اعلان، ضرورت پر سوالات اُٹھ گئے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریباً 7 ارب ڈالر مالیت کے منصوبے کے تحت 11 نئے...

gold-prices gold-prices
پاکستان3 گھنٹے ago

سونے کی قیمت 7 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں جمعرات کو مسلسل چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس کی قیمت...

Trump Trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکا کے پاس بڑے پیمانے پر اسلحہ ذخائر موجود ہیں، ٹرمپ نے امریکی میڈیا کی خبروں کی تردید کردی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا...

trump trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران کیخلاف جنگ کیلئے گولہ بارود کی کمی پر صدر ٹرمپ وزیر دفاع پر پھٹ پڑے، امریکی اخبار

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے ساتھ جنگ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مایوسی اور غصہ کھل کر سامنے...

strait-of-hormuz strait-of-hormuz
تازہ ترین4 گھنٹے ago

مجوزہ آبنائے ہرمز معاہدہ، ایران کو بحری آمدورفت کا کنٹرول مل جائے گا، ذرائع

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق مجوزہ آبنائے ہرمز معاہدہ سے ایران کو بحری آمدورفت کا کنٹرول مل جائے گا۔ ایک...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکا سمجھتا تھا کہ جنگ اور پابندیوں سے شام کی طرح ایران میں بھی حکومت الٹ دےگا پر وہ ناکام رہا، ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا سمجھتا تھا جنگ اور پابندیوں سے شام کی...

Trending