Connect with us

ایکسکلوسِو

عاصم کھچی ڈی جی پی آئی ڈی، عبدالاکبر ای ڈی جی ایکسٹرپبلسٹی

Asim Khichi and Abdul Akbar

اسلام آباد (صدائے سچ خصوصی رپورٹ) انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے دو افسران کی تقرری / تبادلے کیلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو سمری موصول ہوگئی ہے جس کے مطابق حال ہی میں منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی سے سبکدوش ہونیوالے گریڈ 20 کے سینئر ترین افسر محمد عاصم کھچی کو ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور جوائنٹ سیکرٹری میڈیا وزیراعظم سیکرٹریٹ عبدالاکبر کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

محمد عاصم کھچی نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کو مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کامیابی سے چلایا، کرپشن کے سکینڈل پکڑے اور ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی۔ ان کی ان کاوشوں کو سراہا گیا اور اسی حوالے سے آنے والے دباو کا بھی انہیں نے دلیری سے سامنا کیا۔ میڈیا انڈسٹری میں ان کا بہت بڑا حلقہ احباب ہے۔

عبدالاکبرترکی سے واپسی کے بعد وزیراعظم سیکرٹریٹ میں جوائنٹ سیکریٹری میڈیا کے طور پر بہترین خدمات سر انجام دے ھیں۔ وہ ترک میڈیا کے علاوہ انٹرنیشنل میڈیا اور پاکستانی میڈیا کی ہینڈلنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اخبارات، ٹی وی چینلز، رپورٹرز، ایڈیٹرز اور بیورچیف میں یکساں مقبول ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کے ایک افسر کے مطابق وزرات اطلاعات و نشریات کی اس سمری پر کچھ اعتراضات لگا کر جواب طلںب کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے اس سمری میں موجودہ جوائنٹ سیکرٹری میڈیا وزیراعظم سیکرٹریٹ کے تبادلے کی صورت میں ان کی جگہ نئے افسر کا نام تجویز نہیں کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement
پاکستان7 گھنٹے ago

پاکستان، سعودیہ، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری خصوصی  پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے...

Pakistan Women Beat Bangladesh Pakistan Women Beat Bangladesh
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایشین گیمز، پاکستان ویمنز نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں تیسری پوزیشن کے  لیے پاکستان ویمنز نے بنگلادیش ویمنز کو شکست دیکر برانز میڈل...

East-West-Pipeline East-West-Pipeline
تازہ ترین7 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ بنانے کے لیے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنے کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران متاثر ہونے والی خلیجی توانائی تنصیبات کی...

G7 Countries G7 Countries
تازہ ترین7 گھنٹے ago

جی 7 ممالک کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ (صداۓ سچ نیوز) جی 7 ممالک نے ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔...

Field Marshal ce Field Marshal ce
پاکستان7 گھنٹے ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، فیلڈ مارشل

پشاور(صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و...

JIP JIP
پاکستان8 گھنٹے ago

وزیراعظم کا امیرجماعت اسلامی سے رابطہ، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک...

Iran Iran
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران کیساتھ کشیدگی، امریکا کی خلیجی خطے میں توانائی تنصیبات کی تعمیرِ نو کیلئے 5 ارب ڈالر فنڈ کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے خلیجی خطےمیں توانائی تنصیبات کی تعمیرِ نو کیلئے 5 ارب...

Trump Trump
تازہ ترین8 گھنٹے ago

امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) تین اہم نیوز اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کے خلاف امریکا...

us operation-boat-hit us operation-boat-hit
تازہ ترین8 گھنٹے ago

امریکی بحری حملے انسانیت کیخلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں، اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ (صداۓ سچ نیوز) اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہر نے منشیات اسمگلنگ کے شبے میں کیریبیئن سمندر...

irani parliment irani parliment
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع کرا دیا...

Trending