تازہ ترین
خان قیوم خان کا مشن قائداعظم کے نظریے کے مطابق جاری رہے گا، سید ثقلین عباس کا برسی کے موقع پر خطاب
پشاور (صدائے سچ نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے سابق صدر، قائداعظم کے جانثار ساتھی اور پہلے سابق وزیر اعلیٰ KPK و سابق وفاقی وزیر صنعت و داخلہ خان اعظم خان عبدالقیوم خان کی 44 ویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی، مرکزی تقریب کا انعقاد آج پشاور میں کیا گیا۔
برسی کی مرکزی تقریب کا اہتمام پشاور میں خان اعظم خان عبدالقیوم خان کی آخری آرام گاہ پر کیا گیا۔ مرکزی دعائیہ تقریب میں سربراہ مسلم لیگ (قیوم) سید ثقلین عباس بخاری نے عہداران کے ہمراہ فاتحہ سے قبل خان عبدالقیوم خان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی.
مسلم لیگ قیوم کے صدر سید ثقلین عباس بخاری نے مرکزی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (قیوم) خان قیوم خان اور سید فقیر حسین بخاری کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے اور انکی پارٹی قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریے کے مطابق کام کر رہی ہے۔
پاکستان کے لیے خان عبدالقیوم خان کی خدمات کو کبھی نظر انداز نہیں ہونے دیں گے، سید ثقلین عباس بخاری نے کہا کہ خان قیوم خان نے ملک اور قوم کے لیے جو گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا بالخصوص انہوں نے (سرحد) موجودہ ” کے پی کے ” 20 جولائی 1947 کو ریفرنڈم میں جس طرح تحریک پاکستان کے مخالفین کو شکست فاش دی اسے پاکستان کے تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا
صدر سيد ثقلین عباس بخاری نی کہا کہ خان اعظم نے پاکستان کی تکمیل میں جو کردار ادا کیا تھا وہ رہتی دنیا تک یاد رکھے گی۔ آج پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے انکا واحد حل مسلم لیگ (قیوم) کے پاس ہے۔
اس موقع پر مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں نے شرکت کی، خان قیوم خان کے پوتے شکیل خان، ن لیگ صوبائی سینئر نائب صدر KPK و سابق صوبائی وزیر عبدالسبحان خان، قیوم لیگ مرکزی نائب صدر امجد حسین مغل، فنکشنل لیگ رہنما افتخار احمد، قیوم لیگی رہنما حسنین عباس، راجہ انتصار، احسان قریشی، ایڈووکیٹ عاقل محمد، فضل معبود خان، ارسلان خان، امداد خان، مزمل خان، عمر خان، ابصار امبانی، امین خان، کیڈٹ اسامہ، شاہد، حماد، اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

