Connect with us

تازہ ترین

ایران کے ساتھ جنگ ٹرمپ کی مدت صدارت کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے، سینیئر مشیروں کا انتباہ

Donald Trump with witkoff and kushnar along with JD Vance

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سینیئر مشیروں نے نجی ملاقاتوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ان کی مدت صدارت کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے۔ 

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق حکام نے بتایا کہ اوول آفس اور سچویشن روم میں ہونے والی بریفنگز کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو  اور دیگر نے صدر ٹرمپ کے ساتھ اس خدشے پر تبادلہ خیال کیا ہے کہ ایران امریکی ناکہ بندی اور دیگر فوجی حربوں کے خلاف اپنی مزاحمت طویل عرصے تک جاری رکھ سکتا ہے۔ 

ٹرمپ کے مشیروں کے مطابق یہ تنازع ممکنہ طور پر جنوری 2029 میں نئے صدر کی حلف برداری  تک جاری رہ سکتا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق یہ معاملہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے گزشتہ روز ہی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد یہ جنگ ختم ہو جائے گی کیونکہ ایران مزید مزاحمت نہیں کرسکے گا۔

حکام کا ماننا ہے کہ کئی سالوں پر محیط یہ جنگ نہ صرف امریکی فوجی وسائل پر شدید دباؤ ڈالے گی بلکہ عالمی تیل کی منڈیوں میں طویل مدتی بحران کا خطرہ بھی پیدا کر دے گی۔

امریکی اخبار کے مطابق جے ڈی وینس اور مارکو روبیو دونوں کو آئندہ صدارتی الیکشن کے ممکنہ امیدواروں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے تاہم دونوں نے تاحال الیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ سینیئر امریکی معاونین کا یہ اعتراف ٹرمپ کے ان دعوؤں کی نفی کرتا ہے جن میں وہ کہتے رہے ہیں کہ امریکا نے ایرانی افواج کو شکست دے دی ہے اور ایران جلد ہتھیار ڈال دے گا۔ 

اس تنازع کے طول پکڑنے کے پیش نظر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے صدر ٹرمپ کو فوجی آپشنز فراہم کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں بعض فوجیوں کی تعیناتی میں 2027 تک توسیع کر دی ہے۔ 

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

faisalabad-airport faisalabad-airport
پاکستان5 گھنٹے ago

فیصل آباد، ائیرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا

فیصل آباد (صداۓ سچ نیوز) فیصل آباد ائیرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا۔ ایف...

trump trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران جنگ مڈٹرم انتخابات کے فوری بعد ختم ہوگی،امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ مڈٹرم انتخابات کے فوری بعد ختم...

quaid-e-azam-muhammad-ali-jinnah quaid-e-azam-muhammad-ali-jinnah
پاکستان5 گھنٹے ago

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 78 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی...

lahore-high-court lahore-high-court
پاکستان5 گھنٹے ago

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا۔ افغان...

bab-el-mandeb bab-el-mandeb
تازہ ترین5 گھنٹے ago

یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی جاری، آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش کا خدشہ

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمن میں حوثیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے۔ یمن میں حوثیوں...

algeria algeria
تازہ ترین5 گھنٹے ago

الجزائر کا امارات کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

الجزائر (صداۓ سچ نیوز) الجزائر کی وزارتِ دفاع نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے فضائی حدود بند...

trump trump
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کے خلاف جنگ پر مجھے کوئی افسوس نہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے،...

trump-saudi-crown-princes trump-saudi-crown-princes
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کیخلاف کارروائی کی درخواست پر انکار کردیا، امریکی نیوز سائٹ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کو مسترد...

lebanon lebanon
تازہ ترین7 گھنٹے ago

اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے زیر زمین مرکز تباہ کرنے کا دعویٰ

بیروت (صداے سچ نیوز) اسرائیل نے جنوبی لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے زیر زمین فوجی مرکز تباہ کرنے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین7 گھنٹے ago

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔...

Trending