Connect with us

برطانیہ اور یورپ

اسرائیلی وزیر نے نیویارک کے نومنتخب ظہران ممدانی کو حماس کا حامی قرار دیدیا

Zohran Mamdani and Israeli Minister

تل ابیب (صدائے سچ نیوز) اسرائیل کے وزیر برائے تارکین وطن نے نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کو فلسطین کی مداحمتی تنظیم حماس کا حامی قراردے دیا۔

اسرائیل کے وزیر برائے تارکین وطن Amichai Chikli  نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ وہ شہر جو کبھی عالمی آزادی کی علامت تھا اب اس کی چابیاں ایک حماس حامی کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممدانی کے خیالات نائن الیون میں 3 ہزار شہریوں کو ہلاک کرنے والے جہادی انتہا پسندوں سے مختلف نہیں ہیں۔

اسرائیلی وزیر نے کہا کہ نیویارک اب کبھی ویسا نہیں رہے گا، خاص طور پر یہودی برادری کے لیے ، یہ شہر  اُس اندھی کھائی میں جا رہا ہے، جس میں لندن پہلے ہی گر چکا ہے۔

دوسری جانب  نیو یارک میئر کے الیکشن کے موقع پر قدامت پسند یہودیوں نے ظہران ممدانی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے صیہونیت کے خلاف احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ امریکا کے اہم ترین شہروں میں سے ایک نیو یارک کے میئر کا الیکشن جیتنے والے ظہران ممدانی شہر کے پہلے مسلمان میئر ہونے کے ساتھ سب سے کم عمر ترین میئر بھی بن گئے ہیں۔

34 سالہ ظہران ممدانی نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 49 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف سابق گورنر اینڈریو کومو کو 41 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ ملے۔

ظہران ممدانی معروف فلم ساز میرا نائر اور ماہرِ تعلیم پروفیسر محمود ممدانی کے صاحبزادے ہیں، وہ 2018 میں کوئنز سے ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور تارکینِ وطن و کم آمدنی والے طبقات کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ ظہران ممدانی اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے بھی بڑے ناقد ہیں اور وہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نیویارک آئے تو انہیں عالمی عدالت کے ہاتھوں گرفتار کر دیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین29 منٹس ago

جو اختیار میں نہیں، اس کا غم کیوں؟

تحریر: نثار حسین زندگی کا شاید سب سے بڑا مغالطہ یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی...

Minab School Minab School
تازہ ترین53 منٹس ago

میناب اسکول پر امریکی حملہ مصنوعی ذہانت کی غلط معلومات کا نتیجہ تھا، رپورٹ

میناب (صداۓ سچ نیوز) ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے سے متعلق ایک نئی رپورٹ...

Faizabad Faizabad
پاکستان1 گھنٹہ ago

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ، فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند...

netanyahu netanyahu
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

جنرل اسمبلی، درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا، ہال خالی ہوگیا

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران درجنوں...

Shahbaz-UN Shahbaz-UN
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم کی یواین کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، عالمی و علاقائی امور پر گفتگو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا کو جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے کا 7 روزہ پلان پیش کر دیا، عباس عراقچی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کو جنگ کے...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ہم امن کے خواہاں ہیں، فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ تنازع ختم کرنا ہے یا نہیں، ایرانی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے سپریم...

u-s--china-relations u-s--china-relations
تازہ ترین2 گھنٹے ago

چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ تجارتی انتظام پر اتفاق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان نئے مشترکہ...

plane plane
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی پابندیاں، یو اے ای نے ایرانی ائیرلائنز کی پروازیں معطل کردیں

ابوظہبی (سداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرانی ائیرلائنز کی جانب...

US Senator US Senator
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ریپبلکن ارکان ایران کیخلاف جنگ کی مخالفت کریں، امریکی سینیٹر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ریپبلکن ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے حلقوں کے...

Trending